بیدار رہیے! ہوشیار رہیے! برائي پھیلانے والے تاک میں ہیں، اغیار کمیں گاہوں میں ہیں۔ وہ سوئے نہیں ہیں، آپ کو سونا نہیں چاہیے؛ آپ کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ وہ لوگ مختلف طریقوں سے، مختلف شکلوں میں سازشوں میں مصروف ہیں، ہوشیار اور بیدار رہ کر اپنی تحریک کو ہاتھ سے نہ جانے دیجیے۔ اگر خدانخواستہ یہ تحریک، ڈھیلی پڑ گئي تو پھر انہی مصیبتوں کی واپسی کا انتظار کیجیے۔ اگر آپ ایران کو نجات دینا چاہتے ہیں، اسلام کو نجات دینا چاہتے ہیں، قرآن مجید کو نجات دینا چاہتے ہیں تو اس تحریک کو باقی رکھیے۔ ضروری موقعوں پر مظاہرہ کیجیے، اجتماع کیجیے، یہ تحریک محفوظ رہنی چاہیے، یہ قوم زندہ رہنی چاہیے۔

امام خمینی
1/3/1979