یہ مجلس حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے پڑھی۔ انھوں نے مجلس میں، بندگی کو انسان میں پروردگار کی تجلی کا لازمہ قرار دیا اور اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دینی حکومت، بندگي کے فروغ اور توحیدی معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے، کہا کہ بندگی کے جذبے کو پروان چڑھانے اور طرح طرح کی برائيوں اور آلودگيوں سے انسان کو بچانے اور اس کی مدد کرنے میں حسینی کشش کا کردار بے نظیر ہے۔
اس مجلس کی ابتداء میں  جناب محمد محسن موحدی نے تلاوت قرآن مجید کی، جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل اور مصائب پڑھے جبکہ جناب سید رضا نریمانی نے مرثیہ پڑھا اور نوحہ خوانی کی۔