دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری کے پروگرام کی پہلی مجلس امام ‏خمینی امام بارگاہ میں سنیچر کی رات رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت سے منعقد ہوئي۔

مجلس کے آغاز میں عالمی شہرت یافتہ قاری جناب حسین فردی نے قرآن مجید کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی اور اس کے بعد ‏حجۃ الاسلام و المسلمین صدیقی نے مجلس سے خطاب کیا۔

جناب محمد رضا طاہری نے حضرت صدیقۂ کبری سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کئے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔

اس سال کورونا کی وبا میں کمی لیکن میڈیکل پروٹوکولز پر عمل درآمد جاری رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر، حسینیہ ‏امام خمینی میں مجلس کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ممکن نہیں ہے اور یہ پروگرام عزاداروں کی محدود ‏تعداد کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔ ‏

پروگرام میں بعض شہداء کے محترم اہل خانہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔