ایک ایسی قوم کے لیے جس نے اپنی اور اپنے عزیزوں کی جان ہتھیلی پر رکھ کر قیام کیا تھا اور اس کا قائد ایک عالم ربانی اور پیغمبروں کا جانشین تھا، مغربی نظام آئيڈیل نہیں بن سکتا تھا۔ تو ہم نے آئيڈیل نہ تو مشرقی حکومتوں سے لیا اور نہ ہی مغربی حکومتوں سے بلکہ ہم نے اسلام سے آئيڈیل حاصل کیا اور ہمارے عوام نے اسلام کی شناخت کی بنا پر اسلامی نظام کو منتخب کیا۔ ہمارے عوام نے اسلامی کتابیں پڑھ رکھی تھیں، وہ احادیث و روایات سے آشنا تھے، قرآن سے آشنا تھے، انھوں نے مجالس میں شرکت کی تھی، پچھلی حکومت میں وہ جتنا بھی تلاش کرتے تھے، اس طرح کے اقدار کا دور دور تک پتہ نہیں تھا۔ انقلاب، ان اقدار کے حصول کے لیے تھا۔ اگر ہم ان اقدار کو ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو میں کہوں گا، اسلام۔ ہماری قوم ان اقدار کی متلاشی تھی جو سب کی سب اسلام میں ہیں۔

امام خامنہ ای
21/4/2000