سوال: ایک لڑکی جو ابھی سن بلوغ کو پہنچی ہے اگر روزہ رکھنے کے سبب سخت کمزوری سے دوچار ہوجائے تو اس کے روزے کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟

جواب؛ جو لڑکیاں سن بلوغ کو پہنچ جائیں ان پر روزہ رکھنا واجب ہے، روزہ اس لئے چھوڑنا کہ بہت سخت ہے، جسمانی کمزوری آ جائے گی یا اسی طرح کے کسی اور سبب سے، جائز نہیں مگر یہ کہ روزہ ان کے لئے مضر ہو یا روزہ رکھنے میں بہت زیادہ مشقت و تکلیف ہوتی ہو۔