سنیچر کو امام زین العابدین علیہ السلام کی شب شہادت پر منعقد ہونے والی اس مجلس عزا میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور بڑی تعداد میں عزاداران حسینی نے شرکت کی۔
حجت الاسلام و المسلمین رفیعی نے مجلس عزا کو خطاب کیا اور امام زین العابدین علیہ السلام کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور خاص طور ان کی زندگي کی جدوجہد کے پہلو کو بیان کیا۔
جناب سعید حدادیان نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے فرزند امام زین العابدین علیہ السلام کے بارے میں مرثیہ اور نوحہ پڑھا۔