میرے عزیز بچو! اور نوجوانو! آپ سب اپنے ملک میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کبھی کردار، حسین فہمیدہ کا (ٹینک کے سامنے لیٹ جانے کا)  کردار تھا اور کبھی کسی اور طرح کے کردار ہیں۔ دینی مسائل، ثقافتی مسائل، سیاسی و اخلاقی مسائل، مستقبل کی منصوبہ بندی، امید افزائی، گرد و پیش کے ماحول کو خوش گوار بنانے، بندگی اور اسلامی شریعیت کی پابندی، جو افراد اور معاشرے کی سربلندی کا سبب ہے، ان سب میں جدوجہد کی جا سکتی۔ یقینا ان میدانوں میں جان دینے کا مسئلہ در پیش نہیں ہے لیکن جذبہ، عزم اور فیصلہ لازم ہے۔ آپ سب لوگ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اور اسی طرح ورک  اسپیس وغیرہ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر کے ملکوں کے جوانوں پر صہیونیوں، سامراجی طاقتوں اور عالمی کمپنیوں نے کام کیا ہے تاکہ جوان نسلوں کو بے راہ روی میں مبتلا کردیں۔ ان سے امید اور حوصلہ چھین لیں اور مستقبل کو ان کی نگاہوں میں تاریک کردیں۔ البتہ ہمارے ملک کے آپ بچوں اور نوجوانوں کے لئے بھی انھوں کے بہت منصوبے بنا‏ئے اور خوب سازشیں رچیں لیکن بحمد اللہ وہ کچھ نہیں کرسکے اور یقینا ان کی یہ ناکامی، آپ کی بیداری و ہوشیاری کے سبب ہے۔

امام خامنہ ای

30 اکتوبر 1998       

 

hm-khtbh-3.jpg