انسان، مادی مسائل سے مقابلے کے لئے اپنے جسم کو مضبوط بناتا ہے تو ایسے حادثات سے مقابلے کے لئے جو روح انسانی میں اپنا ایک ظرف رکھتے ہیں، انسان کو کیا کرنا چاہئے؟ میرا خیال یہ ہے کہ اس کے لئے انسان کو ایمان کی تقویت کرنی چاہئے۔ انسان کو اپنا ایمان امن و تحفظ عطا کرنے والے اطمینان بخش بنیادی نقطے تک قوی و مضبوط بنانا چاہیے۔ جب اس طرح کا ایمان ہوگا تو انسان اپنی زندگی کے کسی بھی مرحلے میں مایوسی و ناامیدی کا شکار نہیں ہوسکتا۔ آپ غور کر رہے ہیں؟ بنیادی طور پر وہ چیز جو انسان کو تباہ کردیتی ہے ناامیدی ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو ایک انسان کو پہلے قدم کے بعد دوسرا قدم اٹھانے نہیں دیتی اور اسے کو برباد کر دیتی ہے اور اس کی تمام قوتوں کو نابود کر دیتی ہے۔

امام خامنہ ای 

26 جولائی 1999

drs-khlq-1.jpg