سید الشہداء حضرت ابی عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور اہلبیت کے کچھ شیدائيوں نے حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں آل اللہ کی شام غریباں کی عزاداری کی۔
حجت الاسلام و المسلمین جواد محمد زمانی نے مجلس سے خطاب کیا۔ جناب مہدی سماواتی نے مصائب بیان کیے اور دعائے توسل پڑھی جس کے بعد جناب مہدی سلحشور نے نوحہ و مرثیہ پڑھا۔
تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں مجالس عزا کا یہ سلسلہ 12 محرم تک جاری رہے گا۔