بسم اللہ الرحمن الرحیم
خداوند علیم و حکیم کا شکر کہ اس نے ایک بار پھر ایران اسلامی کو سرفراز اور عظیم ایرانی قوم کے چہرے کو درخشاں بنا دیا۔ صدارتی الیکشن کا مستقبل ساز امتحان عوام اور حکام کے عزم و حوصلے سے سخت حالات میں سکون و اطمینان کے ساتھ انجام پایا اور قوم کی چنندہ شخصیت ایک بڑے فرض کی ادائيگی کے لیے حاصل ہو گئی۔
مرحوم شہید صدر کے نامکمل دورۂ صدارت کے بعد چودھواں صدارتی الیکشن، ایرانی قوم کے پرافتخار کارناموں میں سے ایک، پائيدار اسلامی نظام کے استحکام کی ایک علامت اور ملک کے سیاسی ماحول کی عقلانیت اور متانت کا عکاس ہے۔ دنیا کے بعض علاقوں میں اسی طرح کے امتحانوں میں بعض ناپسندیدہ واقعات پر نظر ڈالنے سے، ایران اور ایرانی قوم کی ممتاز صورتحال کا پتہ چلتا ہے۔
میں اس پر افتخار کارنامے کو رقم کرنے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عظیم قوم کی پیروی میں عقلمند، صادق، عوام دوست اور دانشمند شخصیت جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کرتا ہوں اور انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کی صدارت کے لیے منصوب کرتا ہوں۔ میں ان کی کامیابی کے لیے دعا اور دلی آرزو کے ساتھ یاد دہانی کرتا ہوں کہ ان کے لیے عوام کے ووٹ اور میری ثوثیق اس وقت تک جاری رہے گي جب تک اسلام اور انقلاب کے سیدھے راستے پر چلتے رہنے میں ان کی دائمی روش باقی رہے گي۔
والسلام علی عباد اللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
7 مرداد 1403 ہجری شمسی
28 جولائی 2024