آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام اس خط میں آیا ہے: جناب عالی کی حکیمانہ و با مقتدرانہ قیادت میں کچھ مدت کے لئے آبرومندانہ طریقے سے صبر و تحمل کے مظاہرے کے بعد، پاسدار انقلاب اسلامی فورس آئی آر جی سی کے طاقتور ہاتھوں کے ذریعے پہلی اکتوبر کی شام مقبوضہ فلسطین کا مرکز، اسلامی امت اور اللہ کی فوج کے غضب سے نکلنے والی آگ کا نشانہ بنا، اس سے شھداء کے غمزدہ گھرانوں، بے گھر فلسطینیوں اور دنیا کے تمام آزاد منش لوگوں کے دلوں کو سکون ملا اور قدس شریف کے بہادر مجاہدوں کو عالمی سامراج کی ناجائز اولاد منحوس صیہونی حکومت کو ختم کرنے تک اس سے مقابلے کے لئے، نیا حوصلہ و عزم حاصل ہوا۔
ہم لوگ جو قرآن اور اسلامی تعلیمات کا تعارف کرانے والے خادموں، اتحاد اور حق بات کو بیان کرنے کے جھاد کے راستے پر چلنے والے افراد کے طور پر ملک کے آئمہ جمعہ و جماعت اور اھل سنت مبلغین پر مشتمل ہیں، تہران کی حالیہ جمعے کی نماز میں جناب عالی کے رہنما اور دشمن کے حوصلہ پست کر دینے والے خطبوں کی تہ دل سے قداردانی کرتے ہیں، امام خمینی اور شہداء کی امنگوں سے اپنے عہد و پیمان کی تجدید اور ان عظیم قائد کی پیروی کرتے ہوئے، غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل فخر مسلح افواج اور آئی آر جی سی کے کامیاب آپریشن وعدہ صادق-2 پر، ، دانا ومدبر رہبر اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں اور اس راہ کے کمانڈروں کی خدمت میں شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں اس سے دلی سکون حاصل ہوا۔
7 اکتوبر 2024