مجلس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اور جناب ہادی موحد امین نے کلام اللہ کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی۔ اس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین مہدی اصلانی نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔ انھوں نے قرآن مجید کی آیتوں کی بنیاد پر حقائق کی تشریح کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ایک نمایاں خصوصیت بتایا اور کہا کہ قرآن مجید، اس راہ میں جدوجہد اور مزاحمت کو صرف آخرت پر عقیدے کی بنیاد پر ہی ممکن سمجھتا ہے۔
اس کے بعد جناب سعید حدادیان نے حضرت فاطمہ زہرا کے مصائب بیان کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی۔