اس ملاقات میں مختلف سول اور فوجی شعبوں کے اعلیٰ عہدیدار، سابق عہدیداران، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں سرگرم افراد حسینیۂ امام خمینی میں اکٹھا ہوتے ہیں اور رہبر انقلاب کے خطاب سے پہلے صدر مملکت تقریر کرتے ہیں۔ آخر میں مغرب اور عشاء کی نماز رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جاتی ہے۔
ماہ رمضان میں ملک کے اعلیٰ حکام کی یہ ملاقات، رہبر انقلاب کی سالانہ ملاقات میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس میں رہبر انقلاب کے خطاب میں عام طور پر اہم مسائل، جنرل پالیسیوں اور اسلامی جمہوری نظام کے روڈ میپ پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔