"فلسطین کا ریفرنڈم" کتاب میں ریفرنڈم کو دنیا میں تسلیم شدہ، قابل قبول اور متمدن منطق کے طور پر پیش کیا گيا ہے۔ اس کتاب کے جو دیگر اہم نکات ہیں، ان میں فلسطین میں مقیم غیر مقامی افراد کے اپنی ہجرت سے پہلے کے مقام پر واپس لوٹنے کی ضرورت، مسلمانوں، عیسائيوں، یہاں تک کہ مقامی یہودیوں تک سبھی فلسطینیوں کو ووٹ دینے کے حق اور اسی طرح فلسطینی قوم کے ووٹوں کے سامنے غاصب حکومت کے جھک جانے تک ہمہ گیر جدوجہد جاری رکھنے جیسے موضوعات شامل ہیں۔
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر سید جاسم الجزائری، عراق میں حماس کے دفتر کے عرب و اسلامی روابط کے سربراہ محمد الحافی، عراق میں ایران کے نائب سفیر ڈاکٹر عزیز پناہ، الحشد الشعبی کے سابق عہدیدار شیخ ابو عقیل الکاظمی، انقلاب اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ اور امام خامنہ ای کے دفتر کے نمائندے ڈاکٹر محمد اخگری اور غزہ میں شہید ہونے والے احمد المہنا کے والد اور زخمی ہونے والے اسمہان جمعہ نے اس کتاب کی رونمائی کی۔