استقامت سے کام لیجیے، اس قیام کی حفاظت کیجیے۔ آپ کو جو یہ قلبی اور روحانی تبدیلی حاصل ہوئي ہے، اس کی حفاظت کیجیے۔ استقامت کیجیے اور اس انسانی تغیر کو باقی رکھیے جو سب سے بڑا خارجی تغیر ہے۔ یہ تغیر، جس نے آپ کو آرزوؤں تک پہنچنے کے لیے اشتیاق دلایا کہ آپ خون دیجیے، یہ انسانی تغیر جس کے تحت آپ اپنے بھائيوں کے لیے جان دینے کو تیار ہیں، مال دینے کو تیار ہیں، وقت خرچ کرنے کو تیار ہیں، یہ اہم تغیر تھا، یہ تغیر، خود جدوجہد سے بھی بڑا تھا۔ اندرونی تغیر، روحانی تغیر، انسانی تغیر، اس تغیر کی حفاظت کیجیے، استقامت سے کام لیجیے۔ دشمن سازش کر رہا ہے، دشمن سازش اور چال تیار کر رہا ہے۔ اگر آپ نے استقامت نہیں دکھائي، اگر اس تبدیلی کی حفاظت نہیں کی تو شاید خدانخواستہ دشمن جیت سکتا ہے۔ اس انسانی تبدیلی، اس روحانی تبدیلی، فتح کی اساس اس تبدیلی کی حفاظت کیجیے، اس تبدیلی کی حفاظت کیجیے تاکہ کامیاب ہو سکیں۔
امام خمینی
25/5/1979