آپ اس بات کی توقع نہ رکھیے کہ بڑی عالمی طاقتیں، جنھوں نے ایران میں اپنے مفادات کو کھو دیا ہے اور دیگر ممالک میں بھی انھیں یہ خدشہ لاحق ہے کہ وہ انھیں کھو دیں گي، چین سے بیٹھی رہیں گي اور صرف دیکھتی رہیں گي۔ وہ گھات میں ہیں اور اپنی پوری طاقت سے کوشش کر رہی ہیں کہ ایران کی اس اسلامی تحریک کو ملک کے باہر بالکل برعکس کر کے دکھائيں۔ یہ ان کے لیے حیاتی مسئلہ ہے، یہ وہ ممالک ہیں جو پوری دنیا کو نگل جانا چاہتے ہیں اور اپنی طاقت کو دنیا کے تمام ممالک کے اندر بڑھانا چاہتے ہیں ... تمام مسلم اقوام کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے معاشروں میں حق قائم کریں تاکہ "جاء الحق" کا مصداق عملی جامہ پہن  لے۔ اگر حق آ گيا تو باطل خود بخود بھاگ جائے گا۔

امام خمینی

28/8/1980