اور یہ بات میں ان سے جو ملک سے باہر چلے گئے ہیں اور جو لوگ دوسری جگہوں پر ہیں اور جو دل ہی دل میں پرامید ہیں، کہتا ہوں: اس اسلامی جمہوریہ کی تم کو شناخت نہیں ہے۔ تم مسلسل کہتے ہو کہ ہم اسلام کی شناخت رکھتے ہیں، معاشرے کی شناخت رکھتے ہیں! تم کو اپنی قوم کی ہی شناخت نہیں ہے۔ اگر تم اپنی قوم کو صحیح طریقے سے پہچانتے تو آج تمھاری یہ حالت نہ ہوتی۔ اگر تم ایرانی قوم کو پہچانتے ہو تو جانتے ہوگے کہ اسلامی جمہوریہ، افراد سے وابستہ نہیں ہے ... اتنا مسرور ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ دو تین سال سے تم لوگ کہہ رہے ہو کہ یہ اسلامی جمہوریہ دو مہینے میں ختم ہو جائے گي۔ بحمد اللہ اسلامی جمہوریہ اپنی جگہ پر کھڑی ہوئي ہے۔ ہماری فوج اپنی جگہ پر باقی ہے، ہماری سپاہ پاسدران، ہماری رضاکار فورس، ہماری پوری قوم ایک بیدار قوم ہے۔

امام خمینی

9/8/1984