گھرانے کی اکائي میں شادی اور سکون حاصل کرنے کا موقع، زندگی کا ایک اہم موڑ ہے۔ عورت اور مرد دونوں ہی کے لیے یہ سکون، روحانی آرام اور زندگي کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے جوش و جذبے کا ایک ذریعہ ہے، تسلی کا ایک ذریعہ، ایک قریبی غمخوار کو تلاش کرنے کا ذریعہ جو انسان کے لیے پوری زندگي میں ضروری ہے، انسان کی فطری ضروریات سے قطع نظر، جو اس کی جسمانی اور جنسی ضرورتیں ہیں، افزائش نسل یا اولاد کا ہونا خود، زندگي کی بڑی مسرتوں میں سے ہے۔ شادی ایک مبارک کام اور ایک بہت ہی مفید امر ہے۔ البتہ شادی کا سب سے اہم فائدہ، گھرانے کی تشکیل ہی ہے اور باقی دیگر باتیں ذیلی اور دوسرے درجے کی ہیں۔ یا اس کے لیے سہارے کی حیثیت رکھتی ہیں جیسے افزائش نسل یا انسانی ضروریات کی تکمیل، یہ سب دوسرے درجے کی ہیں، پہلے درجے کی اہمیت گھرانے کی تشکیل کو ہی حاصل ہے۔
امام خامنہ ای
28/28/2002