اس بات پر توجہ رکھیے کہ شیاطین، لوگوں کے تمام طبقوں میں پھیل گئے ہیں تاکہ اپنے آقاؤں کے لیے کوئي راستہ کھول سکیں۔ یہ لوگ، وہی پچھلی بساط پھر سے پھیلانا چاہتے ہیں۔ آپ لوگ چوکنا رہیے اور انھیں اپنے درمیان نہ آنے دیجیے، انھیں بھگا دیجیے۔ جان لیجیے کہ آپ اسلام کے ساتھ خودمختار رہ سکتے ہیں اور اسلام کے ساتھ آزاد رہ سکتے ہیں۔ قرآن مجید نے آپ کو آزاد قرار دیا ہے اور اس نے آپ کی خودمختاری کو یقینی بنایا ہے۔ جو لوگ آپ کے درمیان دراندازی کر رہے ہیں اور غلط باتیں پھیلانا چاہتے ہیں یا مزدوروں سے ہمدردی کے نام پر یا دوسرے ناموں سے غلط پرچار کر رہے ہیں، یہ لوگ ہماری قوم کے غدار ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں انتشار رہے اور یہ لوگ اس سے غلط فائدہ اٹھائيں۔ یہ لوگ امریکا وغیرہ کے پٹھو ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمیں پھر اسی گھٹن اور اغیار پر انحصار کے دور میں لوٹا دیں۔ میرے بھائيو! بیدار رہیے، بیدار اور چوکنا رہیے۔

امام خمینی

15/4/1979