ایران کی تحریک کتنی بڑی تحریک تھی اور اس کی کیا برکتیں تھیں۔ اس تحریک کو خواتین نے، اپنے بھائيوں کے شانہ بہ شانہ منزل تک پہنچایا اور اب بھی یہ کام کر رہی ہیں لیکن کچھ کمزور لوگ اس تحریک کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں اور تفرقہ پھیلانے کے درپے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کے مختلف طبقوں کے درمیان پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں کیونکہ تفرقے کے ذریعے ہی وہ اپنے مفادات حاصل کر سکتے ہیں، تفرقے کے ذریعے ہی وہ یہاں اپنے آقاؤں کے لیے کوئي جگہ بنا سکتے ہیں لیکن انھیں یقین رکھنا چاہیے کہ تفرقہ پھیلانے والے یہ ہاتھ کاٹ دیے جائيں گے۔
امام خمینی
26/5/1979