آپ کا ملک اس وقت ایسی حالت میں ہے کہ اگر ہم نے دیر کر دی تو تباہ ہو جائيں گے۔ ہم سب کو ایک آواز ہونا چاہیے۔ ان مسائل کے لیے جو خود ہمیں درپیش ہیں، جتنا بڑا بھی مسئلہ ہو، آج اس کے لیے ہمیں کشیدگي نہیں پیدا کرنی چاہیے ... اس وقت اسلام کے تمام مسائل میں سرفہرست، امریکا سے مقابلے کا مسئلہ ہے۔ اگر آپ فورسز کو ایک دوسرے سے الگ کرنا چاہیں، فورسز ایک دوسرے سے جدا ہو جائيں، ادھر ادھر کھینچی جائيں تو یہ سب امریکا کے حق میں ہوگا ... جان لیجیے کہ آپ کو ایک ایسی طاقت کا سامنا ہے کہ اگر ذرہ برابر بھی غفلت کی گئي تو آپ کا ملک ختم ہو جائے گا۔ آپ کو بالکل بھی غفلت نہیں کرنی چاہیے۔ غفلت نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ تمام فورسز کا جو بھی غصہ ہے وہ امریکا پر نکالیے، (طاقت کی) جتنی بھی نمائش کر سکتے ہیں، امریکا کے خلاف کیجیے۔

امام خمینی

25/11/1979