ہم نے اب تک اخلاقیات اور اچھے اخلاق کے بارے میں کتنی روایتیں پڑھی ہیں! گھر میں اچھا اخلاق، زوجہ کے ساتھ، بچوں کے ساتھ، ماں باپ کے ساتھ، کام کی جگہ پر، ساتھ میں کام کرنے والوں کے ساتھ، عام جگہوں پر، عام لوگوں کے ساتھ، اس کے مقابلے میں بداخلاقی، چڑچڑاپن، کرخت مزاجی وغیرہ ہیں ... کچھ لوگ ہیں جو عمل کے لحاظ سے اچھے انسان ہیں لیکن بداخلاق ہیں، گھر میں بال بچوں کے ساتھ، لوگوں کے ساتھ بداخلاق ہیں، ان کے اعمال اچھے ہیں لیکن ان کا اخلاق برا ہے۔ کچھ خواتین مجھ سے شکایت کرتی ہیں، خط لکھتی ہیں کہ مثال کے طور پر میرا شوہر ایک اچھا دینی طالب علم ہے، پڑھنے لکھنے والا بھی ہے لیکن گھر میں بداخلاقی سے پیش آتا ہے یا میرا شوہر پاسدار ہے، پاسدار (سپاہ پاسداران انقلاب کا رکن) ہونا ایک اہم خصوصیت ہے، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا ہے لیکن گھر میں اس کا اخلاق برا ہے، یہ بہت بڑا عیب ہے۔ یہ بداخلاقی، اس کام کو جو آپ اپنے ایمان کے ساتھ، اپنے نیک عمل کے ساتھ انجام دیتے ہیں، تباہ کر دیتی ہے، ناقص کر دیتی ہے۔ خوش اخلاقی ایک بہت بڑی نعمت اور بڑی نیکی ہے۔

امام خامنہ ای
19/11/2018