دعا، خداوند عالم کے سامنے اظہار بندگي اور انسان کے اندر بندگي کی روح کو مضبوط کرنے کے لیے ہے۔ بندگی کے اس احساس کے بالکل برخلاف، انانیت، خود پرستی اور خود غرضی ہے، انا ہے۔ یہ انا ہے جو انسان کے اندر تمام اخلاقی برائيوں کی جڑ اور ان برائيوں کے عملی نتیجے کا سرچشمہ ہے۔ بندگي، اس خود پرستی اور انانیت کے مقابلے میں ہے۔ اگر یہ خود پرستی اور انانیت خداوند عالم کے مقابلے میں ہو تو انسان کے اندر اس کا نتیجہ، اللہ سے بغاوت ہے، طاغوتیت ہے۔ اگر یہ خود پرستی اور انانیت دوسرے انسانوں کے مقابلے میں ہو تو اس کا نتیجہ، دوسروں کے حقوق کو نظر انداز کرنا، جارحیت اور اس کے اور اس کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔ اگر یہ خودپرستی، فطرت کے مقابلے میں ہو تو اس کا نتیجہ، ماحولیات کی تباہی ہوتا ہے، انسان کا ماحولیات کو نظر انداز کرنا بھی قدرت کے مقابلے میں بغاوت، خود پرستی اور خود غرضی کا نتیجہ ہے۔

امام خامنہ ای
13/10/2006