ہمارے اوپر اس انقلاب کو جاری رکھنے کے لیے کافی ذمہ داریاں ہیں۔ جو بھی اس ملک کے کسی بھی گوشہ و کنار میں رہتا ہے، اس پر ذمہ داری ہے۔ ذمہ داری، صرف ایک دو لوگوں کی نہیں ہے، تمام عوام کے ایک ایک فرد پر اسلامی جمہوریہ کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔ یہ ایک واجب عینی ہے، دنیا کے واجبات کے مسائل میں اہم ہے، سب سے اہم ہے، اس کی اہمیت نماز سے بھی زیادہ ہے۔ اس لیے کہ یہ اسلام کی حفاظت ہے، نماز فروع دین میں ہے۔ یہ واجب، ہم سب کے لیے ہے، اس میں ترک و فارس یا سیستانی و بلوچستانی وغیرہ میں کوئي فرق نہیں ہے۔ اور یہ واجب، پوری دنیا کے لیے ہے۔ دین حقہ کی حفاظت، پوری دنیا کے لیے ایک شرعی وظیفہ ہے اور یہ پوری دنیا کے لیے جو واجب کام ہیں، ان میں سرفہرست ہے۔

امام خمینی
1981/01/04