جب آپ تاریخ کو دیکھتے ہیں اور ملاحظہ کرتے ہیں، تو اسی آغاز سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے قیام کیا، انہی غریب لوگوں کے ساتھ، انہی مستضعف  لوگوں کے ساتھ انھوں نے قیام کیا۔ ان منہ زور لوگوں کے مقابلے میں، ان شیطان صفت لوگوں کے مقابلے میں اور بعد میں ہر دور میں اسلام اور ہمارے ائمہ طاغوت کے مقابلے میں ہمیشہ ڈٹے رہے ... جو بھی رسول خدا کو دیکھے، ان کی تاریخ کو دیکھے، ان کی زندگي کو دیکھے اسے پتہ ہوگا کہ قرآن مجید میں منہ زوروں سے مقابلے کی بہت سی آیتیں ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت یہ تھی کہ وہ شروع سے ان لوگوں کا مقابلہ کرتے رہے جو عام انسانوں کا استحصال کرنا چاہتے تھے، لوگوں کو غلام بنانا چاہتے تھے، انھوں نے اس طرح کے لوگوں  کے خلاف قیام کیا۔

امام خمینی
16/2/1979