۱۱؍ فروری، یوم اللہ کی آمد پر، حق پرست لشکر خدا کے ہاتھوں باطل پرست لشکر ابلیس کی شکست کے دن اگر ہم سب اہل قلم و اہل زبان سخنور حضرات خدا کی راہ میں شہیدوں اور مجروحوں کے اس عمل کی قدر و قیمت، قربانیوں کے اثرات اور ان کی شہادتوں اور جاں نثاریوں کے نتائج کو شمار کرنا چاہیں تو شاید اپنی عاجزی اور لاچاری کے اعتراف کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا چہ جائیکہ ان کے معنوی مدارج اور الہی و انسانی مسائل تک پہنچ سکیں ... یہ معنوی اور مادی کامیابی ، انقلاب کے اسلامی اور عوامی ہونے اور انقلاب کے اسلامی ہونے کی طرف لوگوں کی توجہ اور اسلام اور اس کے عظیم روحانی تغیر کی طرف عوامی توجہ کا نتیجہ ہے جو خداوند (کریم) نے معجزاتی طور پر اس ملت میں پیدا کر دی ہے۔
امام خمینی
10/ فروری /1983