قرآن ہر ایک کے لئے ہے اور سبھی کی سعادت و کامرانی کا بیمہ کئے ہوئے ہے، قرآن کی نگاہ میں ہی اسلام نے نصف صدی کے اندر، اس وقت کی تمام بڑی سلطنتوں پر غلبہ حاصل کرلیا اور ہم بھی جب تک قرآن کی پناہ میں ہیں دشمنوں پر غلبہ حاصل کرتے رہیں گے، اور اگر خدا ناخواستہ دشمنان اسلام نے ہم کو اسلام و قرآن سے جدا کردیا تو ہم کو بیٹھ کر دیکھنا چاہئے کہ ہم (کس طرح) ذلت اور (دوسروں کی) غلامی کی خفت میں زندگی گزار رہے ہیں، خود مختاری اور آزادی قرآن کریم اور رسول اکرم (ص) کی پیروی میں ہے، ہم سب قرآن اور رسول اکرم (ص) کے پیرو ہیں اور سب کے سب آپس میں بھائی بھائی، سب کے سب ایک راہ پر، ایک ہی رخ پر، ایک ہی دین اور ایک ہی قرآن کے پیرو ہیں، اور مجھے امید و اطمینان ہے کہ تمام تفرقہ انگیزیاں آپ لوگ پوری قوت و طاقت سے الہی قوت کے تحت قطع کردیں گے، آپ اپنی گتھی ہوئی صفوں میں کسی کو رخنہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہ دیجیے۔
امام خمینی
25/اپریل/1979