اگر ایک آزاد و خود مختار مملکت کے خواہشمند ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑی اپنے کاموں کو خود چلا رہی ہو اور ایک ایسا ملک بننا اور کامیاب رہنا چاہتے ہیں کہ یہ کامیابی کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے، تو اس کامیابی کے راز کی حفاظت کیجئے، کامیابی کا راز خدا کو پیش نظر رکھنا تھا، ملت کے اندر ایک روحانی انقلاب پیدا ہو گیا، ایک باطنی تغیر رو نما ہوگیا، یہ اندرونی تبدیلی اللہ کے ہاتھ میں تھی، خدا کی عنایت سے وابستہ ہے۔۔۔ یہ انقلاب ہاتھ سے نہ جانے پائے، یہ جو اس وقت آپ کو میسر آ گیا ہے اور ہماری ملت نے پا لیا ہے یہ ہاتھ سے نہ جانے پائے، اس اتحاد کو باقی رکھئے، خدا کی طرف توجہ کو استحکام بخشئے، اپنی روح کو متوجہ رکھئے،  وہ شیاطین جو آپ کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا چاہتے ہیں انھیں دھتکار دیجئے ان کی ہدایت و رہنمائی کیجئے، اگر اس قابل ہوں ورنہ دھتکار دیجئے۔

امام خمینی (رہ)

18/ اپریل/1979