آپ سب قوم کے بہادروں نے خود اپنی قوت اور اپنے ایمان اور اس انقلاب کے ذریعے جو آپ کے اندر پیدا ہوگیا ہے ملک کے اندر تباہی مچانے والے ہاتھ اور باہر سے دراز کئے جانے والے بیرونی غارتگروں کے ہاتھ قطع کر دیے، آپ نے ایک طاغوتی حکومت کا خاتمہ کردیا اور اس کی جگہ ایک اسلامی حکومت قرار دی ہے، آپ ہی ہیں جنھوں نے یہ کام کیا ہے، اس کے پشتپناہ رہیے تا کہ اس کی حفاظت کرسکیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ انسان ایک کام انجام دے اور آدھے راستے سے اس کو چھوڑکر الگ ہوجائے۔ آج جب اسلام اور اسلامی جمہوریہ آپ کے، ہمارے اور تمام ملت ایران کے ہاتھوں میں امانت ہے اگر ہم اسلامی جمہوریہ کے مفادات کے خلاف کچھ کرتے ہیں تو ہم نے امانت میں خیانت کی ہے اور حق تعالی کی مقدس بارگاہ میں ہم مجرم اور خائن ہیں۔
امام خمینی
14 / ستمبر / 1984