میں ایران کی معزز و محترم قوم کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہ نعمت جو آپ کے عظیم جہاد اور آپ کے ہی بہادر جوانوں کے خون سے آپ کے ہاتھ آیا ہے عزیزترین امور کی مانند اس کی قدر و قیمت کو سمجھئے اور اس کی حفاظت و پاسبانی کیجئے اور اس کی راہ میں، جو ایک عظیم الہی نعمت اور خدا کی بہت بڑی امانت ہے، جد و جہد سے کام لیجئے اور اس صراط مستقیم میں جو مشکلات پیش آئیں ، ان سے نہ گھبرائیے، کیونکہ (خدا کا وعدہ ہے) "ان تَنصُرُوا اللَّہَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ"۔ حکومت جمہوریہ اسلامیہ کی مشکلات میں دل و جان کے ساتھ مشارکت فرمائیں اور ان کو برطرف کرنے کی کوشش کرتے رہیں، حکومت اور پارلیمنٹ کو خود اپنی (حکومت اور پارلیمنٹ) سمجھئے اور قابل قدر محبوب کی طرح اس کی نگہبانی کیجئے۔

امام خمینی

15/2/1983