جوانوں کو اپنی جوانی کی قدر کرنا چاہئے۔ وہ اس کو علم میں، پرہیزگاری میں اور خود سازی میں صرف کریں اور امین و نیک افراد میں قرار پائیں کیونکہ مملکت امانتدار و نیک افراد کے ذریعے ہی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے، وہ تمام وابستگیاں جو ہم نے بیرونی دنیا سے پیدا کررکھی تھیں اس بات کا نتیجہ تھیں کہ ہم میں نیک عہدیدار نہیں تھے، اس وقت اگر صالح و نیک اشخاص تھے بھی تو وہ الگ تھلگ تھے (بلکہ) حاشیے پر ڈھکیل دئے گئے تھے ... آپ لوگ اس مملکت کے ذخیرے ہیں، جوان کالج کے طلبہ اس مملکت کے ذخیرے ہیں، ایسا کریں کہ یہ ذخائر آپ کی مملکت کے لئے مفید واقع ہوں۔ اپنے آپ کی اصلاح کریں تا کہ انشاء اللہ ایک دیندار و وفادار انسان کے عنوان سے خود اپنے ملک کے لئے صحیح کام کرنے والے امانتدار ثابت ہوں، خود اپنے ہاتھوں سے اپنا نظام مملکت سنبھالیں اور چلائیں۔
امام خمینی
07 / مئی / 1979