اسلام، تمام چیزوں سے زیادہ عزیزو قیمتی ہے، پیغمبر اسلام (ص) ان کی ذریت اور ان کی پیروی کرنے والے سبھی افراد، یہ سب کے سب اسی فکر میں تھے کہ اسلام کی حفاظت کریں، اسلام خدا کی امانت ہے۔ وہ امانت جو خدا نے سونپی ہے، دشمن کمزور ہے، ملت ایران قوی ہو ... عزم مصمم کرلے اور آگے قدم بڑھاتی رہے اور اس اسلام کو پوری دنیا میں پیش کرتی رہے، یہ ملت ایران کا افتخار ہوگا کہ یہ مسئلہ یہاں سے شروع ہورہا ہے یہ ندائے الہی  اور یہ ندائے پیغمبر اکرم (ص) ہر جگہ پہنچے گی اور ہم عزم مصمّم کرچکے ہیں کہ ہم سب کو اسلام کے لئے قربان ہوجانا چاہئے۔

امام خمینی

01 / جولائی / 1981