حق کامیاب ہے مگر تم کو اس کامیابی کا راز تلاش کرنا چاہیے کہ ہماری کامیابی و کامرانی کا رمز و راز کیا رہا ہے ؟! دیکھنا چاہئے کہ اس مذھب (حقہ) کی بقا کا راز اور ممالک اسلامی، ممالک شیعی کے وجود و تحفظ کا رمز کیا رہا ہے اور ہم کو اس رمز و راز کی حفاظت کرنا چاہئے. ایک بہت بڑا راز جو سب سے بڑا راز ہے؛ سید الشہداء کا واقعہ ہے۔ سیدالشہداء (سلام اللہ علیہ) نے مذہب کو محفوظ کر دیا، اپنے اقدام کے ذریعے اسلام کو بچالیا اور (ہمیشہ کے لئے) محفوظ کردیا۔ وہ انقلاب جو آپ نے برپا کیا (اس نے باطل کو) شکست دے دی، اگرچہ آپ قتل کر دیئے گئے لیکن (اسلام کے دشمنوں کو) ناکام کردیا؛ امویوں پر اور دوسروں پر کامیابی حاصل کرلی) اس انقلاب کی حفاظت کرنا چاہئے؛ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری مملکت ایک خود مختار مملکت ہو اور ایک آزاد مملکت رہے تو اس راز کی حفاظت کرنا چاہئے۔

امام خمینی

20 نومبر 1979