اپنا اتحاد اور یکجہتی باقی و محفوظ رکھنے کی کوشش کیجئے اور ان تمام جزئی اغراض سے کہ جن میں ہر ایک کی دنیوی اغراض کی طرف بازگشت ہوتی ہے اور سب کے سب شیطانی کاموں کی طرف پلٹتے ہیں (اپنے کو بچائیے)۔ آج اسلام و قرآن آپ کے ہاتھ میں ہے اور آپ اسلام و قرآن کی ترویج و اشاعت کرسکتے ہیں اور دنیا کے تمام طبقوں پر اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے اسلامی اتحاد کو باقی رکھیں اور اپنی اس ایمانی قوت کو محفوظ رکھیں کیونکہ آپ اسی ایمانی قوت سے آگے بڑھے ہیں؛ تو ملت کے تمام طبقے آپس میں ایک رہیں (گے)۔ کچھ گندے ہاتھ سامنے آ گئے ہیں جو ملت کے مختلف طبقوں میں جدائی کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں (وہ) ہمارے باہمی اختلاف اور تفرقے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، کوشش کیجئے کہ ہمارا یہ اتحاد ہاتھ سے نہ جانے پائے۔

امام خمینی

20 دسمبر 1979