زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی عزاداری میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت

امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی عزاداری میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے آج  اتوار کی صبح مہربان امام حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مختلف طبقات کے ایک وسیع اجتماع سے ملاقات میں آٹھویں امام کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انہیں ایرانیوں کا ولی نعمت قرار دیا۔
خطے کے لوگوں پر ان کے مظالم کی وجہ سے مزاحمت وجود میں آئی

خطے کے لوگوں پر ان کے مظالم کی وجہ سے مزاحمت وجود میں آئی

مزاحمت ان کے اپنے رویے سے پیدا ہوتی ہے اور یہ جتنا زیادہ دباؤ ڈالیں گے، مزاحمت اتنی ہی زیادہ گہری ہوتی جائے گی۔
اسلامی جمہوریہ کی اسٹریٹیجی، مزاحمت کی حمایت کی ہے

اسلامی جمہوریہ کی اسٹریٹیجی، مزاحمت کی حمایت کی ہے

ہم نے کبھی بھی مزاحمتی فورسز پر کوئی چیز مسلط نہیں کی ہے۔ ہمارا طریقۂ کار ہرگز یہ نہیں ہے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ خود پختہ عقل رکھتے ہیں اور فیصلے کر سکتے ہیں۔
ایرانی سرینڈر کرنے والے لوگ نہیں ہیں

ایرانی سرینڈر کرنے والے لوگ نہیں ہیں

اگر ڈپلومیسی اس لیے ہو کہ ہمیں جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہم صلح کرنا چاہتے ہیں تو یہی حقیقی ڈپلومیسی ہے۔ میں اس وقت حالات کو اس طرح نہیں پاتا، یعنی مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگ جو ڈپلومیسی اختیار کیے ہوئے ہیں وہ بہانے پیدا کرنے کی ڈپلومیسی ہے۔
حضرت محمد، غزہ کے آلام سے رنجیدہ ہوتے

حضرت محمد، غزہ کے آلام سے رنجیدہ ہوتے

آيت کہتی ہے کہ پیغمبر کے لیے تمھاری تکلیف اور پریشانی شاق ہے، تکلیف دہ ہے، جب تمھیں کوئي تکلیف ہوتی ہے تو تمھاری تکلیف سے پیغمبر کو تکلیف ہوتی ہے۔
اسلامی گھرانہ: بیوی کے ذمہ دارانہ احساس کے بغیر گھر نہیں چلتا

اسلامی گھرانہ: بیوی کے ذمہ دارانہ احساس کے بغیر گھر نہیں چلتا

کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک فریضے کی اہمیت انسان کے ایک بچے کی جان، ایک شخص کی بیوی کی جان یا ایک انسان کے ماں باپ کی جان سے بھی بالاتر ہوجاتی ہے، لہذا آپ امام حسین علیہ السلام سے عرض کرتے ہیں: "مولا! آپ پر میرے ماں باپ قربان۔" جی ہاں! ان کی چاہت کو اللہ اور اللہ کی راہ میں جہاد سے بالاتر قرار نہ دیں، ایک مقام اس طرح کا بھی ہے لیکن ان مقامات کے علاوہ دوسرے امور میں، ایک خاتون کے فرائض کا محور اس کا گھر ہے اور واقعیت بھی یہی ہے۔ گھر کا وجود بیوی کی موجودگی کے بغیر، بیوی کے کاموں کے بغیر اور بیوی کے فرائض کا احساس کیے بغیر چلنا ممکن نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2023
چلتے پھرتے طبیب کی طرح

چلتے پھرتے طبیب کی طرح

پیغمبر اکرم ایک چلتے پھرتے طبیب کی طرح کام کرتے تھے۔ طبیب اپنے مطب میں بیٹھتے ہیں تاکہ لوگ ان کے پاس آئيں تاہم پیغمبر بیٹھے نہیں رہتے تھے کہ لوگ ان کے پاس آئيں بلکہ وہ خود لوگوں کے پاس جاتے۔ امام خامنہ ای 12 جنوری 2005
مسجد؛ مزاحمت اور بیداری کا محاذ

مسجد؛ مزاحمت اور بیداری کا محاذ

پوری تاریخ میں مساجد، اسلامی بیداری اور ظلم کے مقابلے میں مزاحمت کا محور رہی ہیں؛ ایران کے اسلامی انقلاب سے لے کر فلسطین کے قیام تک۔ عالمی یوم مسجد کو پرشکوہ طریقے سے منانے کا مطلب ہے ایمان و مزاحمت کے محاذ کی حیثیت سے مسجد کے کردار کو زندہ رکھنا۔
صیہونیوں کا خواب اب بھی نیل سے فرات تک کا ہی ہے

صیہونیوں کا خواب اب بھی نیل سے فرات تک کا ہی ہے

صیہونی اپنے اہداف سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں۔ انھوں نے "نیل سے فرات تک" کے اپنے اعلان کردہ ہدف کو واپس نہیں لیا ہے۔ ان کا ارادہ اب بھی یہی ہے کہ وہ نیل سے فرات تک کے علاقے پر قبضہ کر لیں!
درس اخلاق: گناہ، روح کی شفافیت کو زائل کر دیتا ہے

درس اخلاق: گناہ، روح کی شفافیت کو زائل کر دیتا ہے

توبہ کے ارکان میں سے ایک استغفار ہے یعنی خداوند متعال سے معافی مانگنا۔ یہ اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ہے یعنی خداوند متعال نے اپنے بندوں کے لیے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے کہ وہ کمال وارتقاء کی راہ میں آگے بڑھ سکیں اور گناہ اُن کو زمین بوس نہ کرے کیونکہ گناہ انسان کو انسانی ارتقاء کی بلند چوٹیوں سے گہری کھائیوں میں گرا دیتا ہے۔ گناہوں کی طرف اٹھنے والا ہر ایک قدم روح انسانی کو داغدار کردیتا اور انسان کی پا کیزگی، معنویت اور روحانی قوت کو مجروح کر دیتا ہے۔ روح کی شفافیت زائل ہوجاتی ہے اور خراشیں نمایاں ہو جاتی ہیں۔ امام خامنہ ای 17 جنوری 1997