زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
صحرا میں انسانیت کا نظاره: آیت اللہ خامنہ ای کا جنگی اسپتالوں کا دورہ

صحرا میں انسانیت کا نظاره: آیت اللہ خامنہ ای کا جنگی اسپتالوں کا دورہ

27 جولائی سنہ 1988 کو آیت اللہ خامنہ ای نے جو اس وقت صدر جمہوریہ تھے، اھواز کے ایک فوجی اسپتال کا 19 گھنٹے معائنہ کرتے ہیں۔ جس کے دوران وہ کیمیکل بمباری کے قریب 750 متاثرین میں سے ہر ایک سے ملتے، اس کی عیادت کرتے اور اسے تحفہ دیتے ہیں۔
اسلامی گھرانہ: اچھے گھرانوں کے بغیر سماج کی ترقی ناممکن

اسلامی گھرانہ: اچھے گھرانوں کے بغیر سماج کی ترقی ناممکن

جب تک ملک سرور و انبساط سے معمور صحتمند خاندانی ڈھانچے سے بہرہ مند نہ ہو، تب تک اسلامی معاشرہ ہرگز ترقی نہیں کر سکتا۔ خاص طور پر ثقافتی میدان میں البتہ غیر ثقافتی میدانوں میں بھی اچھے خاندانوں کے بغیر ترقی کا امکان نہیں ہے، لہذا (معاشرے کے لیے اچھی) فیملی ضروری ہے۔ اب آپ اس بات کی تردید کرکے ایسا نہ کہیں کہ مغرب میں گھرانے اور خاندان تو نہیں ہیں مگر ترقی ہے (کیونکہ) آج جو کچھ مغرب میں خاندانی بنیادوں کے ملبے پر روز بروز بڑھتا نظر آرہا ہے اس کے نتائج واضح ہیں اور ان کے اثرات کا پتہ چل جائے گا، جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عالمی حادثے اور تاریخی واقعے اس طور پر رونما نہیں ہوتے، ان کے آثار آہستہ آہستہ نمایاں ہوتے ہیں۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2012
ہم مغربی تمدن کے اقدار کے مقلد نہیں ہو سکتے

ہم مغربی تمدن کے اقدار کے مقلد نہیں ہو سکتے

اس وقت عالمی انسانی حقوق کے اعلانیے کا امتحان ہو رہا ہے۔ یہ اعلانیہ، جو مغربی مفکرین کے ہاتھوں اور دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا پر ان کا تسلط قائم ہو جانے کے بعد تحریر کیا گیا تھا، آج غزہ میں روزانہ صیہونیوں کے ذریعے روندا جا رہا ہے۔ اور "عالمی برادری" خاموش رہ کر، نہ صرف اپنے ہی لکھے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی کی حمایت کر رہی ہے بلکہ صیہونیوں کو مالی اور عسکری امداد بھی فراہم کر رہی ہے۔
درس اخلاق: خداوند عالم ہر دعا کو مستجاب کرتا ہے

درس اخلاق: خداوند عالم ہر دعا کو مستجاب کرتا ہے

الہی کرم اور الہی قدرت ہر ایک چیز کا احاطہ رکھتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جب کہتا ہے دعا کرو تو اس نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اس دعا کو مستجاب کرے گا۔ یہ وہی الہی وعدہ ہے جو اس آیت (سورۂ بقرہ، آیت 186) میں بیان ہوا ہے: جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں تو (آپ کہہ دیں کہ) میں یقیناً قریب ہوں،...
اسلامی گھرانہ: انسان کی پیشرفت عورت سے وابستہ ہے

اسلامی گھرانہ: انسان کی پیشرفت عورت سے وابستہ ہے

ایک عورت، علم و روحانیت کے کسی بھی مقام پر رہ کر جو اہم ترین کردار ادا کرسکتی ہے وہ، وہ کردار ہے جو وہ ایک ماں اور بیوی کی حیثیت سے ادا کرسکتی ہے۔ یہ اس کے دوسرے تمام کاموں سے زیادہ اہم ہے۔ یہ وہ کام ہے جو اس کے علاوہ کوئی بھی دوسرا شخص انجام نہیں دے سکتا۔ بنی نوع انسان کی بقا و ترقی اور انسان کی اندرونی صلاحیتوں کا پھلنا پھولنا اور اجاگر ہونا اس سے وابستہ ہے، معاشرے کی روحانی سلامتی اور تحفظ کی ذمہ داری اس کی ہے، بے چینی، بے قراری اور اضطراب کے مقابل انسان کا آرام، سکون اور اطمینان اس سے وابستہ ہے۔ امام خامنہ ای 4 جولائی 2007
غزہ کو بھوکا رکھ کر صیہونی حکومت اور امریکا رسوا ہو گئے

غزہ کو بھوکا رکھ کر صیہونی حکومت اور امریکا رسوا ہو گئے

غزہ میں یہ وحشیانہ اقدام جو صیہونی حکومت نے کیا، اس نے نہ صرف یہ کہ اس حکومت کو رسوا کر دیا بلکہ امریکا کی عزت بھی خاک میں ملا دی۔ مشہور یورپی ملکوں کی آبرو بھی ختم کر دی بلکہ مغربی تہذیب و تمدن کو خاک میں ملا دیا۔
قرآن کی روشنی میں: اگر انسان اپنے اندر مثبت تبدیلی لائے تو خدا مدد کرتا ہے

قرآن کی روشنی میں: اگر انسان اپنے اندر مثبت تبدیلی لائے تو خدا مدد کرتا ہے

اگر انسان صحیح سمت میں قدم اٹھائیں گے تو صحیح سمت میں آگے بڑھیں گے۔ سورۂ رعد (کی گیارہویں آیت کے ایک حصے) میں ارشاد ہوتا ہے: بے شک اللہ کسی قوم کی اس حالت کو نہیں بدلتا جو اس کی ہے جب تک قوم خود اپنی حالت کو نہ بدلے۔ آیت کے سیاق سے پتہ چلتا ہے (یہ آیت) اسی مثبت پہلو کو بیان کررہی ہے کہ جب تم اپنے اندر صحیح و مثبت تبدیلیاں پیدا کروگے تو خداوند متعال بھی تمھارے حق میں مفید و مثبت حادثے رونما کرے گا اور مفید و مثبت حقیقتیں وجود میں آئیں گی۔ امام خامنہ ای 3 جون 2020
السید محسن (شہید فؤاد علی شکر) پر شارٹ ڈاکیومینٹری

السید محسن (شہید فؤاد علی شکر) پر شارٹ ڈاکیومینٹری

حزب اللہ لبنان کے عظیم کمانڈر شہید فؤاد علی شکر کی جہادی زندگي کی ایکی جھلک، ان کی بیٹی خدیجہ شکر کی زبانی اور شہید فؤاد شکر کے جہاد اور جدوجہد کے زمانے کی خاص تصویریں اور اسی طرح امام خامنہ ای کے ساتھ شہید کی کچھ تصاویر۔
راہ قدس کے شہداء

راہ قدس کے شہداء

کوئی بھی چیز اس سے بڑھ کر نہیں ہے کہ کوئی انسان اپنے ہاتھوں سے، اپنے ارادے اور اختیار سے اپنی جان اور اپنا وجود ایک بڑے اور عظیم الہی مقصد کے لیے قربان کر دے۔ شہادت کے معنی یہ ہیں۔ امام خامنہ ای 27 ستمبر 1998
اسلامی گھرانہ: اہل خانہ ٹھیک ہوں تو معاشرہ ٹھیک رہے گا

اسلامی گھرانہ: اہل خانہ ٹھیک ہوں تو معاشرہ ٹھیک رہے گا

جس طرح انسانی جسم، خلیوں سے تشکیل پایا ہے اور ان خلیوں کی تباہی و بربادی یا سیلز کی بیماری، قدرتی طور پر جسم کی بیماری سمجھی جاتی ہے اور اگر اس میں تیزی اور وسعت پیدا ہوجائے اور وہ بدن کے خطرناک حصوں تک پہنچ جائے تو پورے بدن کے لیے خطرہ بن جاتی ہے، اسی طرح معاشرہ بھی سماجی خلیوں سے تشکیل پایا ہے اور یہ خلیے فیملی کے نام سے جانے جاتے ہیں، ہر فیملی، معاشرتی ڈھانچے کا ایک خلیہ اور ایک ستون ہے، جب تک یہ فیملی صحتمند ہے اور جب تک ان کا رویہ و برتاؤ صحیح و سالم ہے معاشرے کا جسم صحتمند و سالم رہے گا۔ امام خامنہ ای 29 مئی 2002