زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: دین خدا کے ناصروں کی مدد، سنّت الہی

قرآن کی روشنی میں: دین خدا کے ناصروں کی مدد، سنّت الہی

خداوند کریم نے فرمایا ہے: اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں ثابت قدم رکھےگا۔ (سورۂ محمد، آیت 7) کیا اس سے زیادہ واضح انداز میں کہا جاسکتا ہے؟ اگر تم خدا کی راہ میں قدم اٹھاؤگے، خدا کے دین کی نصرت کروگے تو خدا بھی تمھاری نصرت و مدد کرے گا۔ یہ الہی سنت ہے، یہ ناقابل تبدیل ہے۔ اگر تم نے دین خدا کو نئی حیات عطا کرنے کی راہ میں قدم بڑھایا تو خدا بھی تمھاری نصرت و مدد کرے گا، یہ بات قرآن نے کہی ہے، اس قدر واضح اور صاف صاف اللہ کا وعدہ ہے۔ ہم نے بھی عملی طور پر اس کا تجربہ کیا ہے۔ امام خامنہ ای 6 جولائی 2018
اسرائیل کچل دیا گيا-4: اسرائیلی پینٹاگون پر حملہ

اسرائیل کچل دیا گيا-4: اسرائیلی پینٹاگون پر حملہ

کریا پر ایران کا میزائیل حملہ درحقیقت، صیہونیوں کی فوجی قیادت کے علامتی اور آپریشنل قلب پر کاری ضرب تھی۔ اسرائیلی پینٹاگون پر حملے نے دکھا دیا کہ ایران کے میزائیل، دنیا کے انتہائی پیشرفتہ ائیر ڈیفنس سسٹمز کو بھی آسانی سے عبور کر سکتے ہیں۔
اسلامی گھرانہ: اپنی بھی حفاظت کیجیے اور اپنے اہل خانہ کی بھی

اسلامی گھرانہ: اپنی بھی حفاظت کیجیے اور اپنے اہل خانہ کی بھی

قرآن مجید فرماتا ہے: اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آتشِ دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے۔ (سورۂ تحریم، آیت 6) یہ مردوں اور عورتوں، دونوں سے خطاب ہے۔ ہر انسان کے "اہل" سے انسان کے اہل خانہ اور قرابتدار مراد ہیں۔ آپ خود کو بھی آگ کا ایندھن بننے سے بچائیں اور اپنے اہل کو بھی۔ زن و شوہر ایک دوسرے کو، عورتیں، مردوں کو اور مرد، عورتوں کو جہنم سے نجات دلا سکتے اور بہشت میں پہنچا سکتے ہیں۔ امام خامنہ ای 15 اگست 2004
مہدویت: امام زمانہ سے عشق اور ان کی یاد، خود ان کے لطف و کرم کا نتیجہ ہے

مہدویت: امام زمانہ سے عشق اور ان کی یاد، خود ان کے لطف و کرم کا نتیجہ ہے

آج بحمداللہ ہماری قوم، مہدویت اور امام مہدی سلام اللہ علیہ کے وجود اقدس کی طرف ہمیشہ سے زیادہ متوجہ ہے۔ روزبروز ہر انسان محسوس کرسکتا ہے جوانوں کے دل میں، ملت کی ایک ایک فرد کے یہاں، حضرت حجت علیہ السلام کے وجود اقدس کے سلسلے میں عشق و ارادت، اشتیاق اور ذکر و یاد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بھی خود ان ہی بزرگوار کی برکتوں میں سے ہے۔ ہماری اس ملت پر ان کی نگاہ لطف و رحمت کا نتیجہ ہے جس نے ان کے قلوب، اس روشن و تابناک حقیقت کی طرف جھکا دیے ہیں۔ خود یہ چیز امام علیہ السلام کی خصوصی توجہ کی نشانی ہے اور اس کی قدر کرنی چاہیے۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2008
امریکی جارحیت کا جواب

امریکی جارحیت کا جواب

23 جون 2025 کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز نے امریکا کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں "بشارت فتح" آپریشن کے تحت امریکا کے العدید بیس کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا۔
اب غزہ کے سلسلے میں غیر جانبدار رہنے کا وقت نہیں ہے

اب غزہ کے سلسلے میں غیر جانبدار رہنے کا وقت نہیں ہے

اگر کوئی اسلامی حکومت، کسی بھی بہانے سے صیہونی حکومت کی حمایت کرے تو وہ یقین رکھے کہ اس کی پیشانی پر یہ شرمناک دھبہ ہمیشہ باقی رہے گا۔
درس اخلاق: استغفار کے ذریعے بڑے میدانوں میں کامیابی

درس اخلاق: استغفار کے ذریعے بڑے میدانوں میں کامیابی

اگر انسان حقیقی معنوں میں خداوند متعال سے اپنی خطاؤں اور کوتاہیوں کی بخشش طلب کرے اور دل سے معافی مانگے تو خدائے متعال اس کا جواب دیتا ہے۔ دنیا کے مختلف میدانوں میں کامیابی کے لیے استغفار سے مدد لینا چاہیے، یعنی استغفار کے سلسلے میں ہماری نگاہ یہ نہیں ہونی چاہیے کہ صرف انفرادی گناہ کے سلسلے میں خود اپنے قلب پر لگے ہوئے گناہ کے دھبوں کو صاف کرنے کے لیے استغفار اور توبہ کرنا کافی ہے، جی نہیں!، استغفار قومی میدانوں میں بھی بڑے اجتماعی اور معاشرتی میدانوں میں فائدہ پہنچاتا ہے، اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہمیں بڑی توفیقات حاصل ہوتی ہیں۔ امام خامنہ ای 12 اپریل 2022
اسرائيل کچل دیا گيا-3: حیفا کی بازان آئل ریفائنری

اسرائيل کچل دیا گيا-3: حیفا کی بازان آئل ریفائنری

بازان آئل ریفائنری نے بتایا ہے کہ ایران کے میزائیل حملوں کے بعد اس کی سبھی تنصیبات نے کام کرنا بند کر دیا ہے اور اسے اسے پندرہ سے بیس کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
صیہونیوں نے قتل عام کو سستا بنا دیا ہے

صیہونیوں نے قتل عام کو سستا بنا دیا ہے

یہ سستی موت کی کہانی ہے، کھانے کے بجائے گولی۔ کھانا تقسیم کرنے کے سینٹر، منظم طریقے سے موت کے جال میں بدل چکے ہیں۔ ایک دن میں 130 بھوکے فلسطینیوں کا قتل عام کر دیا گيا جو ان سینٹرز پر کھانا لینے کی امید میں گئے تھے۔
قرآن کی روشنی میں: تیاری، خطرے کے مقابلے میں ڈیٹرنس

قرآن کی روشنی میں: تیاری، خطرے کے مقابلے میں ڈیٹرنس

ایسا کوئی زمانہ فرض نہیں کیا جاسکتا کہ (جس میں خطرہ نہ ہو) لہذا مقابلے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا ضروری ہے۔ یہ (قرآن کا) حکم ہے: (اے مسلمانو!) تم جس قدر استطاعت رکھتے ہو ان (کفار) کے لیے قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو اور ان کھلے دشمنوں کے علاوہ دوسرے لوگوں (منافقوں) کو خوفزدہ کر سکو۔ (سورۂ انفال، آیت 60) خود کو تیار و آمادہ رکھیے، کتنا؟ جس قدر بھی آپ سے ممکن ہے، جتنا بھی آپ کے اندر قوت و توانایی ہے۔ یہ آمادگی خطرے سے محفوظ رکھتی ہے۔ امام خامنہ ای 16 اپریل 2023