زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: غفلت کی عظیم بلا سے خدا کی پناہ

قرآن کی روشنی میں: غفلت کی عظیم بلا سے خدا کی پناہ

غفلت وہی چیز ہے کہ جس سے قرآن میں بار بار پرہیز اور گریز پر تاکید کرتے ہوئے ہم کو خبردار کیا گیا ہے۔ سورۂ انبیاء کی آیت 97 میں کہا گيا ہے: ہائے افسوس! ہم اس سے غفلت میں رہے۔ کافر قیامت میں اس طرح فریاد کریں گے: ہم پر وائے ہو، ہم غفلت میں متبلا تھے۔ یہ غفلت بہت بڑی بلا ہے لہذا نافلۂ شب سے متعلق دعاؤں میں سے ایک دعا میں یوں آیا ہے: اے خدا! ہم غفلت سے تیری بارگاہ میں پناہ مانگتے ہیں۔ یعنی غفلت، ذکر کی ضد ہے۔ قرآن بھی ذکر ہے۔ آپ جتنا زیادہ قرآن سے مانوس ہوں گے اتنا ہی زیادہ ذکر انجام پائے گا۔ امام خامنہ ای 3 مارچ 2022
ریاستی دہشت گردی کے شکار: انس الشریف

ریاستی دہشت گردی کے شکار: انس الشریف

امام خامنہ ای نے 31 مارچ 2025 کو کہا تھا کہ ممتاز شخصیات کا قتل، صیہونی حکومت کے عام معمولات میں سے ایک ہے اور امریکا اور بعض مغربی حکومتیں ان جرائم کی حمایت کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں ان معزز شخصیات کا تعارف کرایا جا رہا ہے جو اس ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوئی ہیں۔
مزاحمت کے بارے میں اربعین کے زائرین کے خیالات

مزاحمت کے بارے میں اربعین کے زائرین کے خیالات

ہم نے ایران کی جانب سے میزائیلوں کو اسرائیل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ ہر میزائیل کے اڑنے پر ہم یا علی کا نعرہ لگاتے تھے۔
اسلامی گھرانہ: انسان کی پیشرفت عورت سے وابستہ ہے

اسلامی گھرانہ: انسان کی پیشرفت عورت سے وابستہ ہے

ایک عورت، علم و روحانیت کے کسی بھی مقام پر رہ کر جو اہم ترین کردار ادا کرسکتی ہے وہ، وہ کردار ہے جو وہ ایک ماں اور بیوی کی حیثیت سے ادا کرسکتی ہے۔ یہ اس کے دوسرے تمام کاموں سے زیادہ اہم ہے۔ یہ وہ کام ہے جو اس کے علاوہ کوئی بھی دوسرا شخص انجام نہیں دے سکتا۔ بنی نوع انسان کی بقا و ترقی اور انسان کی اندرونی صلاحیتوں کا پھلنا پھولنا اور اجاگر ہونا اس سے وابستہ ہے، معاشرے کی روحانی سلامتی اور تحفظ کی ذمہ داری اس کی ہے، بے چینی، بے قراری اور اضطراب کے مقابل انسان کا آرام، سکون اور اطمینان اس سے وابستہ ہے۔ امام خامنہ ای 4 جولائی 2007
حماس کے دھماکہ خیز جال؟!

حماس کے دھماکہ خیز جال؟!

صیہونی حکومت کے مجرم فوجی ذلت آمیز قہقہے کے ساتھ اور تفریح کے طور پر غزہ کے رہائشی علاقوں کو دھماکے سے اڑا دیتے ہیں۔
اربعین حسینی کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں طلباء انجمنوں کی عزاداری

اربعین حسینی کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں طلباء انجمنوں کی عزاداری

اربعین حسینی کی مناسبت سے جمعرات 14 اگست 2025 کو حسینیۂ امام خمینی میں طلباء انجمنوں کی ایک مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہزاروں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ سب سے پہلے زیارت اربعین پڑھی گئی اور پھر حجت الاسلام و المسلمین رحیم شرفی نے الہی سنّتوں کی بنیاد پر نصرت الہی کے حصول کی راہوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد جناب میثم مطیعی نے حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور اسیران کربلا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ پڑھا۔
اربعین مارچ، عزت الہی کا نمونہ

اربعین مارچ، عزت الہی کا نمونہ

اگر اسلامی ممالک کی صلاحیتیں، ایک ساتھ جمع ہو جائیں، اگر یہ صلاحیتیں ایک دوسرے سے متصل ہو جائیں، تو امت مسلمہ دکھا دے گی کہ عزت الہی کیا ہوتی ہے۔ وہ عظیم اسلامی تمدن دنیا کے تمام معاشروں کے سامنے پیش کر دیں گی۔ ہمارا ہدف یہ ہونا چاہیے اور اربعین کا یہ مارچ اس ہدف کو عملی جامہ پہنانے کا نمایاں ذریعہ بن سکتا ہے۔ امام خامنہ ای 18 ستمبر 2019
ایران کے مشہور مصوّر استاد محمود فرشچیان نے دار فانی کو وداع کہا

ایران کے مشہور مصوّر استاد محمود فرشچیان نے دار فانی کو وداع کہا

"میں نے جب بھی جناب فرشچیان کی پینٹنگ کو دیکھا، جسے انہوں نے کئی سال پہلے مجھے دیا تھا، رویا ہوں؛ ہم ایسی حالت میں کہ مرثیہ پڑھنا جانتے ہیں، جناب فرشچیان ایسا مرثیہ پڑھتے ہیں کہ ہم سب کو رلاتے ہیں۔ یہ کتنا فائدہ مند اور با معنی فن ہے کہ ایک مصوّر اس میں ایسی حالت پیدا کر دے۔ امام خامنہ ای 1 ستمبر 1993
درس اخلاق: غرور، شکست و زوال کا آغاز ہے

درس اخلاق: غرور، شکست و زوال کا آغاز ہے

غرور ایک شیطانی حربہ ہے، غرور اور گھمنڈ ایک شیطانی اسلحہ ہے۔ کبھی اس کا سرچشمہ مقام و منصب ہوتا ہے، کبھی کامیابیاں ہوتی ہیں! یہ (بھی) غرور کا ایک سرچشمہ ہے کہ الہی لطف و رحمت اور الہی توفیقات کی طرف سے غرور اور بے نیازی پیدا ہوجائے۔ خدا کی طرف سے غرور کا مطلب کیا ہے؟ مطلب یہ ہے کہ انسان خدا کی طرف سے مطلق طور پر غافل اور بے حس ہوجائے، کسی طرح کا کوئی پاس و لحاظ باقی نہ رہے، وہ کہے کہ ہم تو اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں میں سے ہیں، ہم کو خدا سے کیا لینا دینا ہے! اگر یہ غرور پیدا ہوگیا تو یہ شکست و ناکامی کی علامت ہے، زوال کی علامت ہے۔ امام خامنہ ای 12 اپریل 2022
قرآن کی روشنی میں: امر بالمعروف، جہاد سے بھی بالاتر ہے

قرآن کی روشنی میں: امر بالمعروف، جہاد سے بھی بالاتر ہے

سورۂ حج کی اکتالیسویں آیت نے ہم سب کے لیے فرائض واضح کر دیے ہیں: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ دیں گے، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے۔ نماز قائم کرنا ایک الہی اور اسلامی حکومت کا فریضہ ہے کہ وہ خدا کی بندگی، خدا کی طرف توجہ اور روحانیت کی طرف توجہ کو فروغ دینے پر توجہ دے۔ یہ سب فرائض کا حصہ ہیں، امربالمعروف اور نہی عن المنکر نماز کی طرح، زکوۃ کی طرح فرائض کا حصہ ہے اور ایک روایت کے مطابق امر بالمعروف ان تمام الہی احکام کے درمیان حتیٰ جہاد سے بھی زیادہ بالاتر ہے۔ امام خامنہ ای 28 جون 2022