زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
رہبر انقلاب نے معروف نوحہ خواں سے کون سا نوحہ پڑھنے کو کہا؟

رہبر انقلاب نے معروف نوحہ خواں سے کون سا نوحہ پڑھنے کو کہا؟

شب عاشور کی مجلس میں رہبر معظم نے ایران کے معروف نوحہ خواں محمود کریمی سے ایک خاص نوحہ پڑھنے کی فرمائش کی۔ مجلس کے بعد جناب کریمی نے khamenei.ir سے بات کرتے ہوئے اس مجلس اور مجلس میں رہبر انقلاب کی آمد کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائيں۔
مہدویت: سبھی عدل کو عام کرنے والے دست قدرت کے منتظر ہیں

مہدویت: سبھی عدل کو عام کرنے والے دست قدرت کے منتظر ہیں

آج ہم کو فرج یعنی گرہ گشائی کا انتظار ہے یعنی ہم سب عدل و انصاف کو عام کرنے والے ایک قوی و توانا دست قدرت کے منتظر ہیں کہ وہ آئے اور ظلم و جور کے اس تسلط کو توڑ دے جس نے پوری بشریت کو مقہور بنا رکھا ہے۔ ظلم و ستم کے اس ماحول کو بدل دے اور انسانوں کی زندگي کو ایک بار پھر نسیم عدل کے جھونکوں سے تازہ کر دے تا کہ تمام انسانوں کو عدل و انصاف کا احساس ہو۔ یہ ایک آگاہ و باخبر زندہ و بیدار انسان کی دائمی ضرورت ہے۔ انتظار کا یہی مطلب ہے۔ امام خامنہ ای 17  اگست 2008
ایرانی قوم کبھی سرینڈر نہیں ہوتی: کیوں اور کیسے؟

ایرانی قوم کبھی سرینڈر نہیں ہوتی: کیوں اور کیسے؟

اتنی عظمت والے ایران، ایسی تاریخ رکھنے والے ایران، ایسی ثقافت رکھنے والے ایران، ایسا فولادی قومی عزم رکھنے والے ایران اور ایسے ملک کے بارے میں سرینڈر جیسا لفظ ان لوگوں کے مذاق کا سبب ہے جو ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔
درس اخلاق: : غافل دل والے کی دعا قبول نہیں ہوتی

درس اخلاق: : غافل دل والے کی دعا قبول نہیں ہوتی

دعا مستجاب ہونے کی شرطوں میں سے ایک یہ ہے کہ دعا پوری توجہ کے ساتھ کی جائے، بعض اوقات صرف زبانی طور پر کچھ جملے لبوں سے جاری ہوجاتے ہیں، دس سال تک انسان اس طرح سے دعا کرتا رہتا ہے اور بالکل مستجاب نہیں ہوتی، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دعا کی مقبولیت کی شرطوں میں ایک یہ ہے جیسا کہ (معصوم نے) فرمایا ہے: خداوند متعال اس شخص کی دعا قبول نہیں کرتا جس کا دل غافل ہو۔ خدا کے سامنےگڑگڑانا چاہیے، پوری سنجیدگی کے ساتھ اس سے مانگنا اور التجا کرنا چاہیے۔ اس صورت میں یقیناً خدائے متعال دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کرے گا۔ امام خامنہ ای 17 فروری 1995
اسرائیل کچل دیا گيا-1: گاویام ٹیکنالوجی پارک پر حملہ

اسرائیل کچل دیا گيا-1: گاویام ٹیکنالوجی پارک پر حملہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایران کی مسلح فورسز نے اس مجرم حکومت کے خلاف آپریشن وعدۂ صادق-3 میں گاویام ٹیکنالوجی پارک کو بڑی باریکی سے اپنے میزائیلوں کا نشانہ بنایا۔
حسینیۂ امام خمینی میں ماہ محرم کی آخری مجلس

حسینیۂ امام خمینی میں ماہ محرم کی آخری مجلس

حسینیۂ امام خمینی میں پیر 7 جولائی 2025 کی شب، امام زین العابدین علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر آخری مجلس عزا کی مجلس منعقد ہوئی جس میں مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے عزاداران سید الشہداء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
فتح کی روداد-3

فتح کی روداد-3

جنگ کے دنوں میں ایرانی عوام کی بے مثال قومی یکجہتی کی روداد
ذلت برداشت نہیں

ذلت برداشت نہیں

امت مسلمہ کو حسین ابن علی علیہ السلام کا درس یہ ہے کہ حق کے لیے، انصاف کے لیے، انصاف قائم کرنے کے لیے، ظلم سے مقابلے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اور اپنا سب کچھ میدان میں لے آنا چاہیے۔
قرآن کی روشنی میں: اسلام زندگي کے ہر شعبے میں رہنمائی کی صلاحیت کا حامل ہے

قرآن کی روشنی میں: اسلام زندگي کے ہر شعبے میں رہنمائی کی صلاحیت کا حامل ہے

حج، معنویت اور سیاست، معنویت اور مادیت نیز دنیا و آخرت کی آمیزش اور یگانگی کا مظہر ہے: اور کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں دوزخ کی سزا سے بچا۔ (سورۂ بقرہ، آیت 201) اسلام کے دشمنوں نے برسہا برس مسلسل کوششیں کی ہیں کہ اسلام میں معنویت و روحانیت کو زندگی کے دوسرے مسائل اور معاشروں کے انتظامی امور سے الگ کر دیں یعنی دین اور سیاست میں جدائی ڈال دیں لیکن جب اسلامی جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا تو یہ سب باتیں بے معنی ہوگئیں؛ معلوم ہوگیا کہ جی نہیں! اسلام، سیاست کے میدان میں، زندگی کے میدان میں، ملک کے انتظامی اور حکومتی میدان میں اور عوام کی رہنمائی کرنے کے میدان میں بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ امام خامنہ ای 16 جولائی 2018
حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس

حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس

حسینیۂ امام خمینی میں اتوار 6 جولائی 2025 کو شام غریباں کی مجلس منعقد ہوئی جس میں مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے عزاداران سید الشہداء نے کثیر تعداد شرکت کی۔