زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اسرائیل اور امریکی جارحین کو ایران کا دنداں شکن جواب

اسرائیل اور امریکی جارحین کو ایران کا دنداں شکن جواب

اگر اسرائیل کی کمر ٹوٹ نہ گئی ہوتی تو وہ اس طرح امریکا سے مدد نہ مانگتی۔ خود امریکا کی بھی یہی حالت ہوئی۔ جب امریکا نے حملہ کیا تو امریکا پر ہمارا جوابی حملہ بہت سیریئس تھا۔
ناجائز حکومت زمیں بوس ہو گئی

ناجائز حکومت زمیں بوس ہو گئی

ہم جنگ میں مضبوطی سے اترے، اس کا ثبوت یہ ہے کہ جنگ میں ہماری فریق مقابل صیہونی حکومت امریکا کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئی۔ اگراس کی کمر ٹوٹ نہ گئی ہوتی، اگر وہ گر نہ گئی ہوتی، اگر لاچار نہ ہو گئی ہوتی، اگرپنا دفاع کرنے پر قادر ہوتی تو اس طرح امریکا سے مدد نہ مانگتی۔ امام خامنہ ای 16 جولائی 2025
اسلامی گھرانہ: اسلام کی نظر میں مرد و عورت ترازو کے دو برابر پلّے

اسلامی گھرانہ: اسلام کی نظر میں مرد و عورت ترازو کے دو برابر پلّے

اسلام مرد کو "قوّام" (قوی الجثہ) اور عورت کو "ریحان" (خوشبو کی طرح نازک اندام) سمجھتا ہے، یہ نہ تو عورت کی شان میں گستاخی ہے، نہ ہی مرد کی شان میں۔ ہم جس وقت (عورت کو) جنس لطیف کی زیبائی اور زندگی کی فضاؤں میں اس کے آرام و سکون کا باعث ہونے کو ترازو کے ایک پلے میں رکھتے ہیں اور ایک مدیر و منتظم کے طور پر (مرد کو) عورت کے لیے اعتماد و اعتبار کے لائق و محافظ و تکیہ گاہ کی حیثیت سے ترازو کے دوسرے پلّے میں رکھتے ہیں تو دونوں برابر نظر آتے ہیں، نہ اُس کو اِس پر ترجیح دی جاسکتی اور نہ ہی اِس کو اُس پر برتری حاصل ہے۔ امام خامنہ ای 12 مارچ 2000
مہدویت: انتظار فرج کا مطلب ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا نہیں ہے

مہدویت: انتظار فرج کا مطلب ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا نہیں ہے

انتظار فرج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا رہے اور کوئی کام انجام نہ دے، کسی طرح کی اصلاح کا اقدام نہ کرے، صرف اس بات پر خوش رہے کہ ہم امام زمانہ علیہ ، السلام کے منتظر ہیں۔ یہ تو انتظار نہ ہوا۔ انتظار کس کا ہے؟ ایک قوی و مقتدر الہی اور ملکوتی ہاتھ کا انتظار ہے کہ وہ آئے اور ان ہی انسانوں کی مدد سے دنیائے ظلم و ستم کا خاتمہ کردے، حق کو غلبہ عطا کرے اور لوگوں کی زندگي میں عدل و انصاف کو حکمراں کردے، توحید کا پرچم لہرا کر انسانوں کو خدا کا حقیقی بندہ بنادے، اس کام کی آمادگي ہونی چاہیے۔ انتظار فرج یعنی کمرکس لینا، تیار ہوجانا، خود کو ہر رخ سے اس ہدف کے لیے، جس کے لیے امام زمانہ انقلاب برپا کریں گے، تیار کرنا۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2008
سینسرشپ ختم ہونے کے بعد واضح ہوگا کہ العدید بیس پر ایران کے حملے میں کیا ہوا

سینسرشپ ختم ہونے کے بعد واضح ہوگا کہ العدید بیس پر ایران کے حملے میں کیا ہوا

امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا پر ہمارا جوابی حملہ بہت حساس قسم کا تھا۔ جب ان شاء اللہ سینسرشپ ختم ہوگی، تب واضح ہوگا کہ ایران نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے۔
ایرانی قوم کے عزم نے امریکی-صیہونی دشمن کو دھول چٹا دی

ایرانی قوم کے عزم نے امریکی-صیہونی دشمن کو دھول چٹا دی

ایرانی قوم نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں صیہونیوں کے خلاف عظیم کارنامہ انجام دیا یہ کارنامہ، فوجی آپریشن کا نہیں تھا، عزم و ارادے کا تھا۔
ایرانی قوم کبھی بھی کمزور فریق بن کر سامنے نہیں آئے گی

ایرانی قوم کبھی بھی کمزور فریق بن کر سامنے نہیں آئے گی

ایرانی قوم کسی بھی میدان میں کمزور فریق کے طور پر سامنے نہیں آئے گی۔ کیونکہ ہمارے پاس سارے ضروری وسائل ہیں، ہمارے پاس منطق بھی ہے اور فورس بھی ہے۔
اسرائیل کچل دیا گيا-2: نواتیم ائير بیس پر حملہ

اسرائیل کچل دیا گيا-2: نواتیم ائير بیس پر حملہ

سپاہ پاسداران کے مطابق مطابق ایران نے نواتیم ائير بیس پر اس لیے حملہ کیا کیونکہ صیہونی حکومت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور الیکٹرانک وارفیئر سینٹر وہاں تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے میزائل حملوں کے نتیجے میں اس اڈے کو بھاری نقصان پہنچا۔
خداوند عالم نے ایرانی قوم کے لیے نصرت یقینی بنا دی ہے

خداوند عالم نے ایرانی قوم کے لیے نصرت یقینی بنا دی ہے

خداوند عالم نے اسلامی نظام کے تحت اور قرآن و اسلام کے سائے میں ایرانی قوم کے لیے نصرت یقینی بنا دی ہے کہ ایرانی قوم یقینی طور پر فتحیاب ہوگی۔
رہبر انقلاب اسلامی سے عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیداروں کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی سے عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیداروں کی ملاقات

عدلیہ کے سربراہ جناب محسنی اژہ ای اور عدلیہ کے بعض دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بدھ 16 جولائی 2025 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے حسینیۂ امام خمینی میں ملاقات کی۔