زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: نماز انسان کو 'ذکر' سے قریب کردیتی ہے

درس اخلاق: نماز انسان کو 'ذکر' سے قریب کردیتی ہے

انسان اپنی ذاتی زندگی میں بعض اوقات، محنتوں، مشقتوں اور مصیبتوں سے متاثر ہوکر ذکر خدا سے قریب ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات ہوا و ہوس سے آلودہ سرگرمیوں میں پڑ کر اس سے دور ہو جاتا ہے۔ وہ عنصر جو ان تمام حالات میں انسان کو بہشتِ ذکر سے قریب کردیتا ہے یا اور اس سے اور زیادہ قریب ہوجانے میں مدد کرتا ہے، وہ نماز ہے۔ نماز میں اگر روحانی آمادگی پائی جاتی ہو تو وہ انسان کو معراج اور خدا کے حضور اور تقرب سے اور زیادہ قریب کردیتی ہے۔ امام خامنہ ای 7 ستمبر 2002
رہبر انقلاب نے فرمایا: میں ایرو اسپیس فورس سے بہت خوش ہوں

رہبر انقلاب نے فرمایا: میں ایرو اسپیس فورس سے بہت خوش ہوں

کبھی ایسا بھی ہوا جب میں نے ان سے پوچھا کہ "آقا! کیا آپ ایرو اسپیس فورس سے خوش ہیں؟" تو انھوں نے فرمایا: "میں پوری سپاہ سے خوش ہوں، البتہ مختلف شعبوں میں فرق ہوتا ہے لیکن میں ایرو اسپیس فورس سے بہت خوش ہوں۔"
روٹی بم

روٹی بم

صیہونی کھانا تقسیم کرنے کے نام پر ایک مرکز بناتے ہیں۔ لوگ وہاں کھانا لینے کے لیے ٹوٹ پڑتے ہیں۔ یہ جتنے لوگوں کو بم سے مارتے تھے، ایک مشین گن سے، اس سے دس گنا زیادہ لوگوں کو ختم کر دیتے ہیں! لوگوں کو مارنے میں زیادہ خرچ آ رہا تھا تھا، اس کو سستا کر دیا۔ امام خامنہ ای 4 جون 2025
غزہ کے بھوکے لوگوں کا قتل عام، ایک سستی نسل کشی

غزہ کے بھوکے لوگوں کا قتل عام، ایک سستی نسل کشی

آج ہر انسان کے سامنے، چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی رہتا ہو، ایک سوال ہے: جب تمھاری آنکھوں کے سامنے غزہ کے بچے کو قتل کیا جاتا ہے تو تم کیا کر رہے ہو؟ تمھاری خاموشی یا تمھارے ان آنسوؤں کی کیا حیثیت ہے جب تم کوئی قدم نہیں اٹھا رہے ہو؟ تاریخ کبھی بھی ان لوگوں کو معاف نہیں کرے گی جو فلسطین کے امتحان میں فیل ہو گئے ہیں۔
جنگ میں سپریم کمانڈر کی انتظامی صلاحیت

جنگ میں سپریم کمانڈر کی انتظامی صلاحیت

یہ بات کہ دس گھنٹے سے بھی کم میں ملک کے سب سے بڑے دفاعی عہدیدار منصوب ہو جاتے ہیں، ایک بے نظیر اقدام ہے۔ یہ خصوصیت، سپریم کمانڈر کی انتظامی صلاحیت کی نمایاں مثال ہے۔
قرآن کی روشنی میں: سبھی کو استغفار کی ضرورت ہے

قرآن کی روشنی میں: سبھی کو استغفار کی ضرورت ہے

توبہ، یعنی (خدا کی جانب) واپسی، آپ جس مقام پر بھی فائز ہوں، کمال کے جس مرتبے پر آپ پہنچ چکے ہوں، تب بھی استغفار کی ضرورت ہے۔ خداوند متعال نے اپنے نبی سے فرمایا ہے: اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے اور اس سے مغفرت طلب کیجیے۔ (سورۂ نصر، آیت 3) خداوند عالم نے بارہا پیغمبر سے فرمایا ہے کہ استغفار کیجیے جبکہ وہ معصوم ہیں، ان سے کبھی گناہ سرزد نہیں ہوتا لیکن ان سے بھی خدا فرماتا ہے: استغفار کیجیے۔ ہم اور آپ تو یقیناً استغفار اور توبہ کے بہت ضرورتمند ہیں۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1998
حسینیۂ امام خمینی میں شب عاشورا، رہبر انقلاب کی آمد نے ملک کا ماحول بدل دیا

حسینیۂ امام خمینی میں شب عاشورا، رہبر انقلاب کی آمد نے ملک کا ماحول بدل دیا

اس رات وہ تشریف لائے اور جب وہ آئے تو وہاں موجود سبھی لوگ، بے اختیار دل کی گہرائيوں سے نعرے لگانے لگے۔ لوگوں کے نعرے اور ان کا ردعمل دانستہ نہیں تھا۔ شروع کے دو تین منٹ سبھی لوگ مبہوت اور ایک خاص حالت میں تھے۔ ایک بہت ہی معنوی اور گرانقدر ماحول تھا جس نے ہم سبھی کو متاثر کر دیا۔
بیت حانون کا معرکہ

بیت حانون کا معرکہ

بیت حانون کا معرکہ، سر سے پیر تک مسلح صیہونی فوج کی طرف سے دو سال سے جاری غیر مساوی جنگ کے باوجود حماس کی فورسز کی بھرپور انٹیلی جینس اور عسکری تیاری کی غمازی کرتا ہے۔
اسلامی گھرانہ: ذمہ داری سے گریز، شادی میں رکاوٹ کا سبب

اسلامی گھرانہ: ذمہ داری سے گریز، شادی میں رکاوٹ کا سبب

شادی کے بارے میں جب جوانوں سے بات کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں اگر ہم شادی کر لیں تو بعد میں گھر کے لیے کیا کریں گے؟ روزگار کا کیا ہوگا؟ زندگی کے بہت سے مسائل میں ہم دیکھتے ہیں کہ جوانوں میں آمادگی بھی پائی جاتی ہے، وہ بالکل ٹھیک بھی ہیں، مسائل کو سمجھتے بھی ہیں، بس بات اتنی سی ہے کہ شادی، ایک بڑی ذمہ داری قبول کرنے کے معنی میں ہے جسے کچھ جوان قبول نہیں کرنا چاہتے۔ ذمہ داری سے گریز کا یہ احساس اس کام کے انجام پانے میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ امام خامنہ ای 18 ستمبر 2000
سریبرینیتسا اور مغرب کے انسانی حقوق کا جھوٹ

سریبرینیتسا اور مغرب کے انسانی حقوق کا جھوٹ

جو بھی امریکا اور بعض دوسرے ملکوں میں انسانی حقوق کی حمایت کے دعووں کے جھوٹے ہونے کو آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہے وہ سریبرینیتسا کے واقعات کو دیکھے۔ جو بھی سلامتی کونسل کی نااہلی کو دیکھنا چاہے، جو اقوام کی سیکورٹی کے نام پر وجود میں آئي ہے، وہ سریبرینیتسا کو دیکھے۔ امام خامنہ ای جولائي 1995