زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
 درس اخلاق: کوئی دعا نہیں جو مستجاب نہ ہو

درس اخلاق: کوئی دعا نہیں جو مستجاب نہ ہو

بارگاہ قدس الہی میں ناپاک دلوں کو راہ نہیں ملتی، طہارت لازم ہے۔ اگر دل نے خود کو خدا کی یاد سے، معرفت سے معطر و مزین کر لیا بلاشبہ الہی استجابت اس کو میسر ہو جائے گی۔ مجھ سے دعا مانگو، میں مستجاب کروں گا۔ (سورۂ غافر، آيت 60) کوئی بھی دعا نہیں جو مستجاب نہ ہو، قبولیت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان کی خواہش پوری ہی ہو جائے گی، ممکن ہے پوری ہوجائے یا ممکن ہے کسی سبب، مصلحت یا موجبات کے تحت پوری نہ ہو لیکن الہی استجابت یقینی ہے، الہی استجابت وہی خدا کا جواب، توجہ اور التفات ہے۔ امام خامنہ ای 9 جولائی 2000
اگر امتِ اسلامیہ متحد ہو جائے، تو غزہ کا المیہ پیش نہ آئے

اگر امتِ اسلامیہ متحد ہو جائے، تو غزہ کا المیہ پیش نہ آئے

میرے خیال میں امتِ اسلامیہ کے لیے اتحاد سے بڑھ کر کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر امتِ اسلامیہ متحد ہو جائے تو غزہ کا المیہ پیش نہ آئے، فلسطین کی تباہی نہ ہو۔ یمن اس طرح دباؤ کا شکار نہ بنے۔
حج مسلمانوں تک محدود نہیں، اس سے پوری انسانیت کو فائدہ

حج مسلمانوں تک محدود نہیں، اس سے پوری انسانیت کو فائدہ

یہ اجتماع اصل میں انسانوں کے فائدے کے لیے ہے؛ آج یہ فائدہ کیا ہے؟ امتِ اسلامیہ کا اتحاد۔ میرے خیال میں امتِ اسلامیہ کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی فائدہ نہیں۔ اگر امتِ اسلامیہ متحد ہو جائے تو غزہ کا المیہ پیش نہ آئے، فلسطین کی تباہی نہ ہو، یمن اس طرح دباؤ کا شکار نہ بنے۔
قرآن کی روشنی میں: پورا قرآن فطرت کے قوانین سے پر ہے

قرآن کی روشنی میں: پورا قرآن فطرت کے قوانین سے پر ہے

وہ قوانین جو آنکھوں کے سامنے ہیں، سب کی سمجھ میں آتے ہیں لیکن ایسے بھی قوانین ہیں کہ سب ان کو سمجھنے کی توانائی نہیں رکھتے۔ حقیقت یہ ہے کہ پورے کا پورا قرآن ان قوانین کے بیان سے بھرا پڑا ہے۔ یقیناً اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔ (سورۂ بقرہ، آیت 194) اور جو کوئی جہاد کرتا ہے تو وہ اپنے ہی لیے جہاد کرتا ہے۔ (سورہ عنکبوت، آیت 6) اور اسی طرح کی دوسری آیات۔ یہ سب بھی قانون ہیں۔ اور اللہ سے بڑھ کر کون بات کا سچا ہے؟ (سورۂ نساء، آیت 122) کون ہے جو سب زیادہ سچا ہے؟ خدا کہتا ہے یہ قانون ہے۔ امام خامنہ ای 28 جون 2022
حج واحد واجب ہے، جس کی شکل اور اجزائے ترکیبی سو فیصدی سیاسی ہیں

حج واحد واجب ہے، جس کی شکل اور اجزائے ترکیبی سو فیصدی سیاسی ہیں

حج کی شکل، کچھ لوگوں کی کوششوں، باتوں اور رویوں کے برخلاف جیسا کہ وہ اپنی باتوں سے شبہ پیدا کرتے ہیں، سیاسی شکل ہے۔  
ادارہ حج کے کارکنان اور عہدیداران کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات 

ادارہ حج کے کارکنان اور عہدیداران کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات 

حج ابراہیمی کے عظیم اجتماع کے سلسلے میں ادارہ حج اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کے عہدیداران اور کارکنان نے اتوار 4 مئی 2025 کی صبح تہران کے حسینہ امام خمینی میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
سرکاری دہشتگردی کی قربانی: ابو جہاد

سرکاری دہشتگردی کی قربانی: ابو جہاد

استکباری قوتیں، جو دہشت گردی کو ایک جرم قرار دیتی ہیں، اس خبیث اور مجرم صیہونی حکومت کے لیے دہشت گردی ان کی نظر میں جائز اور حلال ہے! اس کا ہر عمل واضح دہشت گردی ہے اور امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے۔ کئی مغربی حکومتیں اس کا ساتھ دیتی ہیں، باقی سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔  امام خامنہ ای 31 مارچ سنہ 2025
نشانہ: گھروالے، بچے اور عورتیں

نشانہ: گھروالے، بچے اور عورتیں

ان کا بس تحریک استقامت اور استقامتی محاذ  کے جوانوں پر نہیں چلتا، کنبوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں، بچوں، مظلوموں اور سن رسیدہ افراد کی جان لیتے ہیں۔ انسانی حقوق کے لئے چلا کر دنیاکے کان کے پردے پھاڑ دینے والے کہاں ہیں؟ کیا یہ انسان نہیں ہیں؟ کیا ان کے حقوق نہیں ہیں؟ امام خامنہ ای 10 اپریل 2024
    اسلامی گھرانہ : گھر پرسکون ہو تو بچے سعادتمند ہوں گے

    اسلامی گھرانہ : گھر پرسکون ہو تو بچے سعادتمند ہوں گے

زندگی کا میدان، مقابلے کا میدان ہے اور مرد اس میدان میں ہمیشہ ایک طرح کے اضطراب سے دوچار رہتا ہے، یہ بہت ہی اہم چیز ہے۔ اگر گھر میں اسے یہ آرام و سکون صحیح طریقے سے میسر رہے تو اس کی زندگی کامیاب گزرے گی، بیوی خود کو خوش بخت سمجھے گی، جو بچے اس گھر میں پیدا ہوں گے اور پرورش پائیں گے، وہ کسی نفسیاتی پیچیدگی کے بغیر پروان چڑھیں گے اور سعادتمند ہوں گے۔ یعنی اس رخ سے تمام گھر کے تمام افراد کے لیے خوش بختی و کامرانی کی راہ فراہم ہوگی۔ امام خامنہ ای   22 جولائی 1997
مہدویت: زمین ہمیشہ سے زیادہ ہموار

مہدویت: زمین ہمیشہ سے زیادہ ہموار

ہم امام زمانہ کے زمانہ ظہور سے، نزدیک ہوچکے ہیں کیونکہ معرفتیں ترقی کرچکی ہیں۔ آج انسان کا ذہن اس بات کو سمجھنے جاننے اور یقین کرنے کے لیے تیار ہوچکا ہے کہ ایک عالی مقام انسان آئے گا اور انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات دلائے گا۔ وہی چیز کہ جس کی تمام انبیاء نے کوشش کی ہے، وہی چیز کہ جس کا پیغمبر اسلام نے قرآن میں لوگوں سے وعدہ کیا ہے۔ لوگوں کے قلوب، اشتیاق اور عشق و محبتیں اس نقطے کی طرف دن بہ دن زیادہ متوجہ ہوتی چلی جارہی ہیں۔ امام خامنہ ای 24/11/1999