زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
زخمی فلسطین اور عالم اسلام کا فریضہ

زخمی فلسطین اور عالم اسلام کا فریضہ

آج اسلامی دنیا کا ایک حصہ شدید زخمی ہے، فلسطین زخمی ہے ... اسلامی دنیا کو یہ سب دیکھنا، پہچاننا اورسمجھنا چاہیے، فلسطینیوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا چاہیے، اور اپنی ذمہ داری محسوس کرنا چاہیے۔
قرآن کی روشنی میں: عبادتیں اور شرعی فرائض انسان کی پاکیزگی کا وسیلہ

قرآن کی روشنی میں: عبادتیں اور شرعی فرائض انسان کی پاکیزگی کا وسیلہ

تمام انبیاء نے؛ پہلے نبی سے لے کر نبی مکرم و خاتم الانبیاء تک، اپنا ہدف و مقصد تعلیم اور نفس کا تزکیہ قرار دیا ہے۔ (یہ پیغمبر) اور ان کو پاکیزہ بناتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ (سورۂ جمعہ، آیت 2) تمام عبادتیں اور شرعی فرائض جن کی ادائیگی کا ہم کو حکم ہوا ہے در حقیقت اسی تزکیے یا اسی تربیت کے وسائل ہیں اور اس لیے ہیں کہ ہم کامل ہوجائیں۔ امام خامنہ ای 2 جنوری 1998
ایران کی ترقی سے دشمن طیش میں ہے

ایران کی ترقی سے دشمن طیش میں ہے

دشمن ہماری ترقی سے بوکھلایا ہوا ہے، غصے میں ہے۔ یہ جو آپ سنتے ہیں کہ دشمنوں کے میڈیا سے ہنگامہ خیز خبریں نشر ہوتی ہیں یہ سب بوکھلاہٹ کی وجہ سے ہیں، ان کے پاس چارہ نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 13 اپریل 2025
فلسطین شدید زخمی ہے

فلسطین شدید زخمی ہے

آج اسلامی دنیا کا ایک حصہ شدید زخمی ہے، فلسطین زخمی ہے، اسلامی دنیا کو یہ سب دیکھنا چاہیے، سمجھنا چاہیے اور فلسطینیوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا چاہیے اور اپنی ذمہ داری محسوس کرنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 31 مارچ 2025
مسلح فورسز کے کمانڈروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات

مسلح فورسز کے کمانڈروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات

نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے کمانڈروں نے اتوار 13 اپریل کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
خطے کی واحد پراکسی فورس

خطے کی واحد پراکسی فورس

میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس خطے میں صرف ایک پراکسی فورس ہے اور وہ غاصب و فاسد صیہونی حکومت ہے۔ امام خامنہ ای 31 مارچ 2025
اسلامی گھرانہ: خاندان کا آرام و سکون عورت سے ہے

اسلامی گھرانہ: خاندان کا آرام و سکون عورت سے ہے

عورت کو ایک خاندان کی تشکیل کے بنیادی عنصر کے طور پر دیکھیے کہ اگرچہ گھر مرد و عورت دونوں سے تشکیل پاتا ہے اور دونوں ہی خاندان کی تشکیل اور حفاظت و بقا میں موثر ہیں لیکن خاندان کے لیے امن و آسائش کا ماحول اور وہ آرام و اطمینان جو گھر کے ماحول میں فراہم ہوتا ہے عورت کی برکت اور اس کی زنانہ طبیعت کی دین ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 1992
مہدویت: مہدویت کے خلاف سامراج کی سازشیں

مہدویت: مہدویت کے خلاف سامراج کی سازشیں

سامراجیوں نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ جب تک لوگوں کے درمیان مہدویت کا عقیدہ رائج رہے گا، تب تک ہم انھیں اپنے کنٹرول میں نہیں لے سکتے! دیکھیے! مہدویت کا عقیدہ کتنا اہم ہے! وہ لوگ کتنی غلطی کرتے ہیں جو روشن فکری اور تجدد پسندی کے نام پر اسلامی عقائد پر، بغیر مطالعے کے، بغیر اطلاع کے اور یہ جانے بغیر کہ وہ کیا کر رہے ہیں، سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔ امام خامنہ ای 1997/01/07
پراکسی جرائم

پراکسی جرائم

خطے میں صرف ایک پراکسی فورس ہے اور وہ غاصب و فاسد صیہونی حکومت ہے۔ امام خامنہ ای 31 مارچ 2025
درس اخلاق: دعاؤں سے غافل نہ ہوں

درس اخلاق: دعاؤں سے غافل نہ ہوں

ہمارے عرفانی مآخذ میں وہ چیزیں پائی جاتی ہیں جو سوائے صحیفۂ سجادیہ یا ماثورہ دعاؤں کے انسان کو ہرگز کہیں اور نہیں مل سکتیں۔ یہ معارف، دعا کی زبان میں بیان ہوئے ہیں۔ معرفت کی اس کیفیت اور طبیعت کا تقاضا ہے کہ اسے، اس زبان میں ہی بیان کیا جاسکتا ہے، کسی دوسری زبان میں وہ بات ادا نہیں کی جاسکتی۔ لہذا ہمیں روایات میں اس طرح کے معارف کم ہی نظر آتے ہیں لیکن صحیفہ سجادیہ میں اور دعائے کمیل، مناجات شعبانیہ، دعائے عرفہ امام حسین (علیہ السلام)، دعائے عرفہ امام سجاد (علیہ السلام) اور دعائے ابوحمزہ ثمالی میں اس طرح کی باتیں کثرت سے موجود ہیں، دعاؤں کی طرف سے غافل نہ رہیے، دعائیں پڑھتے رہیے اور دعا بھی کرتے رہیے۔ امام خامنہ ای 9 اکتوبر 2005