اپنے جوانوں، اپنے سائنسدانوں، اپنے ٹیکنالوجی کے ماہرین کی کوششوں کی برکت سے، آج ہارڈ ڈیفنس کے لحاظ سے، دشمن کے ہارڈ وئير خطروں سے نمٹنے کے لحاظ سے ہمیں کوئی تشویش اور مشکل نہیں ہے۔
اسلامی انقلاب اپنی ایک مستقل پہچان بنانے میں کامیاب رہا ہے، ایک بڑے اور امید بخش مرکز کی حیثیت سے خطے کی اقوام بلکہ خطے سے باہر کی بعض اقوام تک کے لیے اپنا وجود قائم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
اتنے سارے نقائص والے اسی معاہدے کو بھی فریق مقابل نے تباہ کر دیا، خلاف ورزی کی، پھاڑ دیا۔ اس طرح کی حکومت سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیے، اس سے مذاکرات کرنا عقلمندی نہیں ہے۔