زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
سرکاری دہشتگردی کی قربانی: ابو جہاد

سرکاری دہشتگردی کی قربانی: ابو جہاد

استکباری قوتیں، جو دہشت گردی کو ایک جرم قرار دیتی ہیں، اس خبیث اور مجرم صیہونی حکومت کے لیے دہشت گردی ان کی نظر میں جائز اور حلال ہے! اس کا ہر عمل واضح دہشت گردی ہے اور امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے۔ کئی مغربی حکومتیں اس کا ساتھ دیتی ہیں، باقی سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔  امام خامنہ ای 31 مارچ سنہ 2025
نشانہ: گھروالے، بچے اور عورتیں

نشانہ: گھروالے، بچے اور عورتیں

ان کا بس تحریک استقامت اور استقامتی محاذ  کے جوانوں پر نہیں چلتا، کنبوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں، بچوں، مظلوموں اور سن رسیدہ افراد کی جان لیتے ہیں۔ انسانی حقوق کے لئے چلا کر دنیاکے کان کے پردے پھاڑ دینے والے کہاں ہیں؟ کیا یہ انسان نہیں ہیں؟ کیا ان کے حقوق نہیں ہیں؟ امام خامنہ ای 10 اپریل 2024
    اسلامی گھرانہ : گھر پرسکون ہو تو بچے سعادتمند ہوں گے

    اسلامی گھرانہ : گھر پرسکون ہو تو بچے سعادتمند ہوں گے

زندگی کا میدان، مقابلے کا میدان ہے اور مرد اس میدان میں ہمیشہ ایک طرح کے اضطراب سے دوچار رہتا ہے، یہ بہت ہی اہم چیز ہے۔ اگر گھر میں اسے یہ آرام و سکون صحیح طریقے سے میسر رہے تو اس کی زندگی کامیاب گزرے گی، بیوی خود کو خوش بخت سمجھے گی، جو بچے اس گھر میں پیدا ہوں گے اور پرورش پائیں گے، وہ کسی نفسیاتی پیچیدگی کے بغیر پروان چڑھیں گے اور سعادتمند ہوں گے۔ یعنی اس رخ سے تمام گھر کے تمام افراد کے لیے خوش بختی و کامرانی کی راہ فراہم ہوگی۔ امام خامنہ ای   22 جولائی 1997
مہدویت: زمین ہمیشہ سے زیادہ ہموار

مہدویت: زمین ہمیشہ سے زیادہ ہموار

ہم امام زمانہ کے زمانہ ظہور سے، نزدیک ہوچکے ہیں کیونکہ معرفتیں ترقی کرچکی ہیں۔ آج انسان کا ذہن اس بات کو سمجھنے جاننے اور یقین کرنے کے لیے تیار ہوچکا ہے کہ ایک عالی مقام انسان آئے گا اور انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات دلائے گا۔ وہی چیز کہ جس کی تمام انبیاء نے کوشش کی ہے، وہی چیز کہ جس کا پیغمبر اسلام نے قرآن میں لوگوں سے وعدہ کیا ہے۔ لوگوں کے قلوب، اشتیاق اور عشق و محبتیں اس نقطے کی طرف دن بہ دن زیادہ متوجہ ہوتی چلی جارہی ہیں۔ امام خامنہ ای 24/11/1999
متاثرین کو خون دینے میں پیش قدمی

متاثرین کو خون دینے میں پیش قدمی

میں ان عظیم لوگوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ضرورت کے لمحے میں متاثرین کو خون دینے کے لیے پیش قدمی کی۔ سید علی خامنہ ای 27 اپریل 2025
    درس اخلاق: خدا سے قربت کی لگاتار کوشش، پیغمبر اکرم کی روش

    درس اخلاق: خدا سے قربت کی لگاتار کوشش، پیغمبر اکرم کی روش

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم موت کے آخری لمحوں تک اپنے اس مقام اور عظمت کے ساتھ، عصمت کے اس بلند ترین مرتبے پر فائز ہونے کے باوجود، خدا سے دائمی طور پر مزید قریب ہونے کی کوشش کرتے رہے۔ اس کے ذکر میں زیادہ مشغول رہنے کے لیے جو کوشش وہ کیا کرتے تھے اس میں آخری دم تک رکاوٹ نہیں آئی کیونکہ پیغمبر بھی روز بہ روز کمال و ارتقاء کی طرف گامزن تھے۔ امام خامنہ ای  28 اگست 2006
    قرآن کی روشنی میں:مغربی تہذیب کا زوال، اللہ کا یقینی وعدہ

    قرآن کی روشنی میں:مغربی تہذیب کا زوال، اللہ کا یقینی وعدہ

آج مغربی تہذیب زوال سے دوچار ہے یعنی واقعی طور پر تنزل کی طرف گامزن ہے: جہنم کی آگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ (سورۂ توبہ، آیت 10) دلدل کے دہانے پر ہے۔ البتہ معاشروں کے تغیرات آہستہ آہستہ رونما ہوتے ہیں اور جلدی محسوس نہیں ہوتے، حتیٰ خود مغربی دانشورں نے اسے محسوس کر لیا ہے اور زبان سے بھی کہنے لگے ہیں۔ یہ سب ہماری امید کے اسباب میں سے ایک ہے، مغربی تہذیب، مادی تہذیب، ہمارے مقابلے میں ہے اور زوال و انحطاط سے روبرو ہے۔ یہ بھی امید افزا تغیرات میں سے ہے اور یہ بھی اللہ کے اٹل وعدوں میں سے ایک ہے۔ امام خامنہ ای  22 مئی 2019
    اسلامی گھرانہ: مشترکہ زندگی میں باہمی تعاون

    اسلامی گھرانہ: مشترکہ زندگی میں باہمی تعاون

میاں بیوی کے باہمی تعاون سے مراد روحانی تعاون ہے کہ عورت، مرد کی ضرورتوں کو محسوس کرے، اس پر اخلاقی دباؤ نہ ڈالے۔ کوئی ایسا کام نہ کرے کہ اسے زندگی کے مسئلے میں دوری اور تنہائی کا احساس ہو اور وہ خدا نخواستہ غلط راہ اپنانے پر مجبور ہو۔ چنانچہ اگر شوہر کے کام کاج سے کسی حد تک گھر کے حالات متاثر ہو رہے ہوں جیسے وہ گھر کی ضروریات کو پورا نہ کر سکے تو زوجہ اس کے سامنے یہ بات نہ کہے۔ یہ باتیں بہت اہم ہیں، دوسری طرف مرد کا بھی فرض ہے کہ وہ عورت کی ضرورتوں کو محسوس کرے، اس کے احساسات کو سمجھے اور اس کے حالات کی طرف سے غفلت نہ کرے۔ امام خامنہ ای   29 اپریل 1996  
مہدویت: سورج کی طرح روشن وجود

مہدویت: سورج کی طرح روشن وجود

ہماری تیرہ و تار معمولی آنکھیں اس ملکوتی چہرے کو قریب سے نہیں دیکھ رہی ہیں لیکن وہ سورج کی طرح روشن ہے، دلوں کے ساتھ رابطہ رکھتا اور انسان کی روحوں سے منسلک ہے۔ معرفت رکھنے والے انسان کے لیے اس سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہوسکتی کہ وہ محسوس کرے خدا کا ولی، امام برحق، عبد صالح، دنیا کے تمام بندوں کے درمیان منتخب روزگار بندہ، جو روئے زمین پر خلیفۂ الہی کا مصداق اور مخاطب قرار پایا ہے اسے دیکھ رہا ہے اور اس سے تعلق رکھتا ہے۔ امام خامنہ ای 24/11/1999
درس اخلاق: اسلامی معاشرے میں حسن ظن

درس اخلاق: اسلامی معاشرے میں حسن ظن

اسلامی معاشرے اور اسلامی ماحول میں کسی بھی بدگمانی کے بغیر لوگوں کے ساتھ حسن ظن سے پیش آنا چاہیے۔ روایات میں ملتا ہے کہ جس وقت حکمراں طبقہ شر و فساد پر اترا ہو تو ہر چیز کو شک کی نگاہ سے دیکھا کرو لیکن جس وقت معاشرے میں خیر و صلاح کی حکمرانی ہو تو بدگمانیاں کنارے رکھ دو اور ایک دوسرے کے سلسلے میں حسن ظن رکھو۔ ایک دوسرے کی باتوں کو بھی قبولیت کی نظروں سے دیکھا اور سنا کرو، ایک دوسرے کی برائیوں کو نہ دیکھا کرو بلکہ اچھائیوں پر نظر رکھا کرو۔  امام خامنہ ای 24 اکتوبر 2021