زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: مغرور نہ ہوں اور تکبر سے کام نہ لیں

درس اخلاق: مغرور نہ ہوں اور تکبر سے کام نہ لیں

بسیج یا رضا کاری کا کلچر، تکبر اور غرور سے دوری ہے۔ یہ رضا کاروں کی ثقافت ہے۔ انسانوں کو اپنی پوزیشن کے لحاظ سے بعض اوقات کچھ عزت و اہمیت حاصل ہوجاتی ہے اور وہ ایک شخصیت حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ کہ ہم خود کو دیکھیں اور پائيں کہ لوگ ہمارا احترام کرتے ہیں، ہمارے لیے نعرے لگاتے ہیں، ہم کو آگے آگے رکھتے ہیں، ہماری تعریف کرتے ہیں تو ہم خود پر مغرور ہو جائیں، تکبر کرنے لگیں، اپنے آپ کو دوسروں سے برتر و بالا سمجھنے لگیں، یہ بسیجی کلچر کے خلاف ہے۔ امام زین العابدین علیہ السلام نے صحیفۂ سجادیہ کی دعائے مکارم الاخلاق میں اس بات کی یاد دہانی کی ہے: "لا ترفعنى في النَّاسِ دَرَجَۃً الَّا حططتني عند نفسی" لوگوں کے درمیان جتنا زیادہ تمھارا قد بڑھتا جائے، اتنا ہی زیادہ اپنی نگاہ میں تم کو کم ہوتے جانا چاہیے۔ تمھیں غرور میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ امام خامنہ ای 29 نومبر 2023
قرآن کی روشنی میں: قرآنی تعلیمات، بشریت کے دکھوں کا علاج ہیں

قرآن کی روشنی میں: قرآنی تعلیمات، بشریت کے دکھوں کا علاج ہیں

خداوند عالم فرماتا ہے: ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے کہ انسانوں کو آپ "ظلمات" سے نکال کر نور تک پہنچا دیں۔ ظلمات کیا ہے؟ ظلمات وہ تمام چیزیں ہیں جنھوں نے پوری تاریخ میں انسان کی زندگی کو تاریک اور تلخ کر دیا ہے، زہر آلود کر دیا ہے۔ یہ سب ظلمات ہیں۔ جہالت، ظلمت یعنی تاریکی ہے، غربت تاریکی ہے، ظلم تاریکی ہے۔ امتیازی سلوک تاریکی ہے، شہوات میں ڈوب جانا تاریکی ہے، اخلاقی برائیاں اور سماجی نقائص یہ سب ظلمات ہیں۔ یہ بشریت کے بہت گہرے درد اور مسائل ہیں۔ پیغمبر اعظم نے ان تمام مسائل کا حل، فکری حل بھی اور عملی حل بھی بشریت کے سامنے پیش کیا ہے۔ اگر ان مسائل سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہو تو علاج یہ ہیں۔ پیغمبر کی شریعت اور قرآنی تعلیمات، بشریت کے مسائل کا علاج ہیں۔ یہ پیغمبر اسلام نے بشریت کو پیش کیا ہے۔ امام خامنہ ای 3 اکتوبر 2023
اسلامی گھرانہ: خواتین گھریلو امور کے ساتھ سماجی امور میں بھی شرکت کریں

اسلامی گھرانہ: خواتین گھریلو امور کے ساتھ سماجی امور میں بھی شرکت کریں

اسلام نے حقیقی معنیٰ میں خواتین کا بہت زیادہ احترام کیا ہے۔ اگر اسلام نے گھر کے اندر ماں کے کردار اور ماں کے احترام پر زور دیا ہے یا گھر کے دائرے میں رہ کر ایک خاتون کے گھریلو کردار، اثرات، حقوق و فرائض اور حد بندیوں پر تاکید ہے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اسلام عورت کو سماجی مسائل میں شرکت، سماجی جدوجہد میں حصہ لینے اور عوامی سرگرمیوں سے منع کرتا ہے۔ اس کو ایک اچھی ماں اور اچھی بیوی بھی ہونا چاہیے اور سماجی امور میں بھی شرکت کرنا چاہیے۔ حضرت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسی طرح کی سماجی شخصیت کا مظہر ہیں، زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا میں مختلف پہلوؤں کا اکٹھا ہونا ایک اور نمونہ ہے۔ امام خامنہ ای 27 جولائی 2005
سو فیصدی عوامی حکومت

سو فیصدی عوامی حکومت

حضرت مہدئ موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومت، حقیقی معنی میں ایک عوامی حکومت ہے۔ مطلب یہ کہ وہ لوگوں کے ایمان، عزم اور تعاون پر مبنی ہوگي۔ امام زمانہ، اکیلے ہی دنیا کو عدل و انصاف سے نہیں بھر دیں گے، وہ مومنین کی مدد اور ان کے سہارے سے پوری دنیا میں عدل الہی کو قائم کریں گے اور وہ ایک سو فیصدی عوامی حکومت تشکیل دیں گے۔ امام خامنہ ای 22/10/2002
درس اخلاق: اخلاص عمل، باعث نجات ہے

درس اخلاق: اخلاص عمل، باعث نجات ہے

ابدی زندگی میں انسان کی نجات اخلاص عمل سے وابستہ ہے۔ خدا کے لیے کام کرنا اور عمل میں اخلاص ہونا باعث نجات ہے۔ یہ بہت سے مقامات پر نہیں ہوتا۔ بہت سے کاموں میں انسان سوچتا ہے کہ اس نے یہ کام خدا کے لیے کیا ہے، بعد میں جب خود ہی ذرا انصاف کے ساتھ توجہ دیتا ہے تو دیکھتا ہے کہ وہ عمل پوری طرح خالص نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 2 مئی 2016
قرآن کی روشنی میں: ملک میں امن وامان کی برقراری فوجی قوت میں اضافے کا نتیجہ ہے

قرآن کی روشنی میں: ملک میں امن وامان کی برقراری فوجی قوت میں اضافے کا نتیجہ ہے

یہ صلاحیت کہ جس پر قرآن میں زور دیا گیا ہے، "ترھبون بہ عدو اللہِ" ہے ملک میں امن و سلامتی کا قیام ہے، لہذا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کافی عرصے تک بار بار کہا کرتے تھے کہ فوجی کارروائی کا آپشن میز پر موجود ہے۔ (اب) ایک مدت ہوگئی یہ بات زبان پر نہیں لاتے۔ یہ آپ کی توانائیوں کا نتیجہ ہے، جب اندرونی سطح پر آپ توانائیوں میں اضافہ کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ اس طرح سامنے آتا ہے۔ امام خامنہ ای 21 اگست 2023
اسلامی گھرانہ: شوہر و زوجہ ایک دوسرے سے عشق و محبت سے زندگی آگے بڑھائيں

اسلامی گھرانہ: شوہر و زوجہ ایک دوسرے سے عشق و محبت سے زندگی آگے بڑھائيں

اسلام کہتا ہے کہ شوہر اور زوجہ دونوں کو نبھانا چاہیے۔ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بنا کر رکھنا چاہیے اور یہ طے کرنا چاہیے کہ گھریلو زندگی ایک دوسرے سے عشق و محبت کے ساتھ، پوری طرح اطمینان و سکون اور شفاف طریقے سے گزاریں گے، جاری رکھیں گے اور اس کی حفاظت کریں گے۔ اگر ایسا ہو گیا تو یہ گھرانہ وہی صحیح سالم گھرانہ ہوگا جیسا اسلام چاہتا ہے۔ امام خامنہ ای 2 اگست 1995
دنیا میں عدل و انصاف کا قیام

دنیا میں عدل و انصاف کا قیام

مہدویت کا سب سے نمایاں نعرہ ہے، عدل و انصاف۔ امام زمانہ پوری دنیا کو، کسی ایک مقام کو نہیں، عدل سے بھر دیں گے اور ہر جگہ عدل و انصاف قائم کر دیں گے۔ امام زمانہ کے بارے میں جو روایتیں ہیں، ان میں بھی یہی بات پائي جاتی ہے۔ بنابریں مہدئ موعود کا انتظار کرنے والوں کی توقع، پہلے مرحلے میں، عدل و انصاف کا قیام ہے۔ امام خامنہ ای 22/10/2002
درس اخلاق: انفاق اسلام کا ایک بنیادی اصول ہے

درس اخلاق: انفاق اسلام کا ایک بنیادی اصول ہے

مال و ثروت جمع کرنا اور انفاق (یا راہ خدا میں خرچ) نہ کرنا اقدار کے خلاف اور ایک گناہ اور شاید گناہ کبیرہ ہے۔ اسلام میں انفاق ایک بنیادی اصول ہے، خدا کی راہ میں خرچ کرنا چاہیے۔ یہ نہیں کہا گيا کہ سودا نہ کیجیے، پیسے نہ کمائيے، یہ کام کیجیے لیکن (راہ خدا میں) خرچ کیجیے۔ امام خامنہ ای 06 نومبر 2009
قرآن کی روشنی میں: آخری اور حتمی کامیابی فلسطینی عوام کی ہوگي

قرآن کی روشنی میں: آخری اور حتمی کامیابی فلسطینی عوام کی ہوگي

ہمیں شک نہیں کہ "اِنَّ وَعدَ اللہ حَق"‌ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ جن لوگوں کو اللہ کے وعدے پر یقین نہیں ہوتا وہ اپنی بد گمانیوں سے آپ کو متزلزل نہ کر دیں، آپ کا ارادہ کمزور نہ کر دیں۔ ان شاء اللہ حتمی فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطین کے عوام اور فلسطین کی ہوگی۔ امام خامنہ ای 1 نومبر 2023