زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
 انقلاب کا نعرہ مستضعفین اور غریب طبقات کی حمایت کا نعرہ ہے

انقلاب کا نعرہ مستضعفین اور غریب طبقات کی حمایت کا نعرہ ہے

جو شخص پر تعیش زندگی بسر کرتا ہے اور اس کا طرز زںدگی رئیسانہ ہے وہ غریبوں کی حمایت کے نعرے کو قبول نہیں کر سکتا۔ انقلاب کا نعرہ مستضعفین اور غریب طبقات کی حمایت کا نعرہ ہے۔ جو افراد پر تعیش زندگی کی فکر میں ہیں وہ اس نعرے کے وفادار نہیں ہو سکتے۔   امام خامنہ ای   17 فروری 2022 ...
یوکرین میں ایران جنگ بندی کا طرفدار ہے۔

یوکرین میں ایران جنگ بندی کا طرفدار ہے۔

 ہم چاہتے ہیں کہ وہاں جنگ ختم ہو جائے تاہم کسی بھی بحران کا حل تبھی ممکن ہے جب اس کی جڑوں کو پہچان لیا جائے۔ یوکرین کے بحران کی جڑ امریکہ کی بحران ساز پالیسیاں ہیں اور یوکرین ان پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ ...
اخوت و وحدت کے مروج

اخوت و وحدت کے مروج

اگرچہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی فطری اور الہی ہیبت تھی اور ان کی موجودگي میں لوگوں پر ان کا رعب طاری رہتا تھا لیکن وہ لوگوں کے ساتھ مہر و عطوفت اور خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے۔ جب وہ لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوتے تھے تو پہچانے نہیں جاتے تھے کہ وہ ان لوگوں کے پیغمبر، کمانڈر اور سردار ہیں۔ امام خامنہ ای 27 ستمبر 1991
صداقت و امانت

صداقت و امانت

ہمارے عظیم الشان پیغمبر کی ولادت سے لے کر ان کی بعثت کے زمانے تک، ان کے امتحان کے میدان تھے پاکیزگي، امانت، جوانمردی اور صداقت۔ اس زمانے میں دوست اور دشمن سبھی اس بات کا اعتراف کرتے تھے اور گواہی دیتے تھے کہ یہ عظیم اور نجیب انسان، پاکیزگي، دیانت داری، صداقت اور جوانمردی کا مظہر ہے۔ 20 مارچ 2008 ...
انقلاب زندہ ہے

انقلاب زندہ ہے

یہ جو آپ دیکھتے ہیں کہ سامراجی طاقتیں اس انداز سے انقلاب اور ایران کی انقلابی قوم کے خلاف محاذ آرا ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انقلاب زندہ ہے۔ اگر انقلاب نہ ہوتا تو انھیں ملت ایران کے خلاف اس قدر خباثتیں اور شیطانی حرکتیں کرنے کی ضرورت نہ ہوتی۔ انقلاب کے زندہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے ملک کی ...
اسوۂ حسنہ

اسوۂ حسنہ

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظیم شخصیت، تمام انبیاء و اولیائے الہی میں سب پر مقدم ہے اور ہم مسلمانوں کو آنحضرت کی پیروی کا حکم دیا گيا ہے؛ کہا گيا ہے: "و لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ" (اور تم لوگوں کے لیے اللہ کے رسول کی ذات بہترین نمونہ تھی۔ سورۂ احزاب آيت 21) ہمیں پیغمبر کی اقتدا اور ان کی پیروی کرنی چاہیے۔ محض چند رکعت نمازوں کی ادائیگی میں نہیں بلکہ اپنے کردار میں، اپنی گفتار میں، اپنے رہن سہن میں، اپنے لین دین میں بھی ہمیں انہی کی پیروی کرنی چاہیے۔ اس لیے ہمیں ان کی شناخت حاصل کرنی چاہیے۔ 12  مئي 2000
ایمان و عمل میں جتنا بلند مقام، ذکر الہی میں اتنا ہی انہماک

ایمان و عمل میں جتنا بلند مقام، ذکر الہی میں اتنا ہی انہماک

پیغمبر اکرم اپنے اس مقام و منزلت اور عظمت کے باوجود، اپنی عبادت کی جانب سے غافل نہیں رہتے تھے؛ آدھی رات کو گریہ کرتے تھے، دعا و استغفار کرتے  تھے۔ ام سلمہ نے عرض کی: "یا رسول اللہ! آپ کو خداوند عالم اتنا عزیز رکھتا ہے، آپ کیوں گریہ کرتے ہیں؟" آنحضرت نے فرمایا: "اگر میں خدا کی طرف سے غافل ہو جاؤ...
مشکلات کے حل کی کنجی دعا

مشکلات کے حل کی کنجی دعا

مشکلات کے حل کی کنجی دعا، ذکر خدا اور دلوں کی اصلاح ہے۔ ماہ رجب ان لوگوں کی عید ہے جو اپنے قلوب کی اصلاح ‏کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ‏ امام خامنہ ای ‏ ‏9 اپریل 2018‏ ...
رجب زیادہ سے زیادہ نمازوں ‏کا مہینہ ہے

رجب زیادہ سے زیادہ نمازوں ‏کا مہینہ ہے

اس مقصد کے لئے کہ انسان جب ماہ رمضان میں وارد ہو تو کھلی آنکھوں کے ساتھ وارد ہو، غافل نہ رہے، بلکہ ہمارے اور ‏آپ کے اندر اس کی آمادگی پیدا ہو جائے، رجب اور شعبان کے ان مہینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ رجب زیادہ سے زیادہ نمازوں ‏کا مہینہ ہے، شعبان زیادہ سے زیادہ دعاؤں اور روزے کا مہینہ ہے۔ ‏ امام خامنہ ای ‏ ‏4 اکتوبر 2004‏
ماہ رجب کی دعائیں معرفت کا سمندر ہیں۔

ماہ رجب کی دعائیں معرفت کا سمندر ہیں۔

دعا کی صرف یہ تاثیر نہیں کہ انسان اپنا دل اللہ کے قریب کر لیتا ہے، یہ تو حاصل ‏ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ ہی اسے علم حاصل ہوتا ہے۔ دعا میں تعلیم بھی ہے اور تزکیہ بھی۔ ‏ امام خامنہ ای 19 جون 2006