آپ نے فرمایا کہ مجھے ایک مکتوب ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ اس درس میں موجود بعض افراد دو سو ملین تومان (تقریبا انچاس ہزار ڈالر) تک کی گاڑیوں میں چلتے ہیں۔ 
رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ اسراف ہر کسی کے لئے حرام ہے۔ کوئی حد درجہ مالدار ہو یا مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہو یا غریب ہو، ہر کسی کے فضول خرچی کا امکان ہے اور فضول خرچی حرامہے۔ ان گراں قیمت گاڑیوں کا استعمال حرام ہے۔
بعض اوقات سیکورٹی کے مسائل کا ذکر کرکے مہنگی گاڑیوں کے استعمال کی توجیہ کی جاتی ہے تو رہبر انقلاب اسلامی نے اس تعلق سے فرمایا کہ عمل، ورع، جدوجہد، زہد، دنیا کے تجملات اور ظاہری آرائش سے بے رغبتی و بے اعتنائی ہمارا بنیادی فرض ہے۔