اسرائيلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والے آرین غلامی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ 5 اسفند 1397  ہجری شمسی مطابق 24 فروری 2019 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نوخیز کھلاڑی کے اس فیصلے کی تعریف کی۔ کھلاڑی سے رہبر انقلاب اسلامی نے مختصر گفتگو کی؛

رہبر انقلاب: اچھا تو آپ نیشنل ٹیم میں پہنچ گئے؟

غلامی: جی ہاں، آپ کی دعا سے، بہت شکریہ آپ کا۔

رہبر انقلاب: الحمد للہ۔ اللہ تعالی آپ کی حفاظت فرمائے۔ اللہ تعالی آپ کو اسلام اور اس ملک کی خدمت کے لئے محفوظ رکھے۔ یہ آپ کے والد ہیں؟ محترمہ آپ کی والدہ ہیں؟ اللہ تعالی ان شاء اللہ اس نوجوان کو آپ کے لئے محفوظ رکھے، ان شاء اللہ یہ دنیا و آخرت میں آپ کی سرخروئی کا باعث بنے۔

غلامی: میں اپنا میڈل آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔

رہبر انقلاب؛ واہ بھئی واہ! بہت اچھی بات ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی غلامی صاحب، پیارے آرین صاحب! مجھے خوشی ہے کہ بحمد اللہ آپ جیسے افراد ہمارے پاس ہیں۔ ملک کے مستقبل کے لئے آپ ایک سرمایہ ہیں۔ اس سرمائے کی حفاظت کیجئے۔

غلامی: بہت شکریہ، آپ شرمندہ کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی: یہ میڈل میں قبول کر رہا ہوں اور پھر آپ کو دوبارہ لوٹا رہا ہوں، میرا دل چاہتا ہے کہ آپ اسے اپنے پاس رکھئے۔