رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ ماہ رجب کے ایام بیض یعنی ۱۳، ۱۴، ۱۵ تاریخوں میں ہونے والے اعتکاف کو ایک گرانقیمت اور سنہرا موقع قرار دیا ہے۔ انقلاب اسلامی کے بعد سے مومنین کرام بالخصوص نوجوان طبقے نے ان معنوی لمحوں کو غنیمت جانا ہے اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں وہ ملک بھر کی مساجد میں معتکف ہوتے رہے ہیں۔

مگر اس سال منحوس وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اجتماعی اعتکاف ممکن نہ ہو سکا۔ جس کے بعد اعتکاف کی مرکزی کمیٹی نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایک مراسلہ ارسال کر کے ان سے اس بارے میں ہدایات حاصل کی ہیں۔ مراسلے میں آیا ہے کہ وہ افراد جو اس سال ماہ رجب میں اعتکاف کا ارادہ رکھتے تھے، مگر موجودہ حالات کے سبب اعتکاف ان کے لئے ممکن نہ ہوسکا، ایسے افراد کو آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟

رہبر انقلاب اسلامی نے اس مراسلے کے جواب میں تحریر فرمایا:

بسمہ تعالیٰ

جو افراد اعتکاف جیسے بافضیلت عمل سے محروم رہ گئے ہیں، ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ ایام بیض (۱۳، ۱۴، ۱۵ رجب) میں نماز جعفر طیار پڑھیں۔